وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی علالت پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتشویش
ملک کے عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔27؍مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدو مکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملک بھرکے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں بچیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مذہب اورعقیدے کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکریں ۔