Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن سیدعاصم حسین اورایک ہمدردامیرحیدرشہید ہوگئے،دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ہمدردحسن بھی زخمی ہوئے


جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن سیدعاصم حسین اورایک ہمدردامیرحیدرشہید ہوگئے،دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ہمدردحسن بھی زخمی ہوئے
 Posted on: 5/27/2016
جعفرطیارسوسائٹی ملیرمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن سیدعاصم حسین اورایک ہمدردامیرحیدرشہید ہوگئے،دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ہمدردحسن بھی زخمی ہوئے
عاصم حسین اورامیرحیدرکوگردن اورسرمیں قریب سے گولیاں ماری گئیں 
جمعرات 19 مئی کوملیرسعودآباد میں بھی حقیقی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن فہدذکی کوشہیداورکارکن کامران کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا
ملیرمیں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوفائرنگ اورتشددکانشانہ بنایاجاچکاہے
کراچی ۔۔۔ 27 مئی 2016ء
ملیرکے علاقے جعفرطیارسوسائٹی میں جمعرات کی شب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن سیدعاصم حسین اورایک ہمدردامیرحیدرشہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک اورہمدردحسن زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عاصم حسین، امیرحیدر اورحسن جعفرطیارسوسائٹی کے علاقے میں واقع نادعلی امام بارگاہ چوک پر بیٹھے تھے کہ تین موٹرسائیکلوں پر سوارمسلح دہشت گردوں نے ان پر قریب سے آکرفائرنگ کی ۔ عاصم حسین اورامیرحیدرکوگردن اورسرمیں قریب سے گولیاں ماری گئیں دونوں کوفوری طورپرجناح اسپتال لے جایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورشہیدہوگئے ۔ کارکن سیدعاصم حسین شہید 2004ء سے ایم کیو ایم میں کارکن کی حیثیت سے سرگرم تھے۔ان کاتعلق ملیرٹاؤن کے یوسی 11 سے ہے۔ واقعہ کے باعث علاقے میں کارکنوں اورعوام میں سخت غم وغصہ پھیل گیا۔ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان ، مقامی ذمہ داران ، ارکان اسمبلی اوریوسی چیئرمین اوروائس چیئرمین نے علاقے میں پہنچ کرکارکنان وعوا م کوپرامن رہنے کی تلقین کی ۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق واقعہ میں حقیقی دہشت گردملوث ہیں ۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں نے پولیس وانتظامیہ اوررینجرزکے حکام کواس واقعہ اوراس میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کیالیکن ان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔یادرہے کہ جمعرات 19 مئی کوملیرسعودآبادکے علاقے مدینہ کالونی میں بھی موٹرسائیکلوں پرسوار مسلح حقیقی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن فہدذکی کوشہیداوردوسرے کارکن کامران کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا۔ اسی علاقے میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کو مسلسل دھمکیاں دینے کابھی سلسلہ جاری ہے اور کئی کارکنوں کوفائرنگ اورتشددکانشانہ بنایاجاچکاہے۔

7/19/2024 12:24:34 PM