Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی حکومت ملک میں مردم شماری اس لئے نہیں کرارہی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ کراچی میں مردم شماری کرادی تو کراچی کی آبادیتین کروڑ کے برابر ہوجائے گی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ


وفاقی حکومت ملک میں مردم شماری اس لئے نہیں کرارہی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ کراچی میں مردم شماری کرادی تو کراچی کی آبادیتین کروڑ کے برابر ہوجائے گی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ
 Posted on: 5/26/2016
وفاقی حکومت ملک میں مردم شماری اس لئے نہیں کرارہی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ کراچی میں مردم شماری کرادی تو کراچی کی آبادیتین کروڑ کے برابر ہوجائے گی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ 
انٹرنیشنل قانون ہے کہ جس شہر کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہوجائے اسے صوبہ کا درجہ دے دیا جاتا ہے، سلمان مجاہد بلوچ 
ضمیر فروشوں کا ٹولہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کردار کشی کررہا ہے جو سراسر مہاجر تہذیب کے منافی ہے، نامزد حق پرست 
امیدوار برائے پی ایس 117میجر (ر) قمر عباس
پی ایس 117کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جہانگیر روڈ ٹاؤن یوسی 10اور یوسی 13وارڈ 4میں منعقد ہ بڑی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔26 ، مئی 2016ء 
پی ایس 117کی نشست پر 2جون کو ہونیو الے ضمنی الیکشن میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب میں گھر گھر عوام سے رابطہ مہم بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ بدستوری جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن یوسی 10جمشید روڈ نمبر 01 اور یوسی 13وارڈ نمبر 4میں بڑی کارنر میٹنگز منعقدہوئیں جن میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے شرکت کی ۔ کارنر میٹنگز میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117میجر (ر) قمر عباس کا تعارف کرایا ۔ کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جہد مسلسل کے سبب آج ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ہمیں ملنے والی یہ عزت ایم کیو ایم کے شہداء اور اسیر ساتھیوں کی مرہون منت ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریک کی آبیاری کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنی جوانی کو حق پرستانہ تحریک کی نذر کردیا اور انہوں نے 35سالوں سے اپنی مظلوم قوم کیلئے اپنا سکھ اور چین ختم کیا ہوا ہے اور ان کی لازوال جدوجہد کے سبب مہاجر قوم کو عزت ، طاقت ، شہرت اور شناخت ملی ہے ۔ا انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت قربانیاں دے دیں اگر ہمارے حقوق پراسی طرح ڈاکہ مارا گیا اور مہاجر عوام کو حقوق نہیں دیے جائیں گے تو ہم صوبہ سے کم پر بات نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں اب تک مردم شماری اس لئے نہیں کرارہی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے اگر ہم نے کراچی میں مردم شماری کرادی تو کراچی کی آبادی تین کروڑ کے برابر ہوجائے گی ۔انٹرنیشنل قانون ہے کہ جس شہر کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہوجائے اسے صوبہ کا درجہ دے دیا جاتا ہے ، 1990ء ہونے والے مردم شماری میں نوازشریف کی سابقہ حکومت نے میں کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ سے کم کرکے 98لاکھ دکھایا جو کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی کو صوبہ کا درجہ دیا جائے اور اس صوبہ پر شہر میں بسنے والے ملک کی تمام اکائیوں کا حق ہوگا ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست نامزد امیدوار برائے پی ایس 117میجر (ر) قمر عباس نے ضمیر فروشوں کا ٹولہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کردار کشی کررہا ہے جو سراسر مہاجر تہذیب کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضمیر فروشوں کے ٹولہ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ کر ان قوتوں کاہاتھ پکڑ لیا ہے جو مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد میں رکاوٹ اور جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے سب سے بڑے حامی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی ترقی و خوشحالی میں ایم کیوایم اور اس کے منتخب نمائندوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ایم کیوایم اور اس کے منتخب نمائندوں کو کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے نکال کر کبھی مثبت نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔میجر (ر) قمر عباس نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 2جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کو ایک مرتبہ پھر دنیا پر واضح کردیں ۔ 

1/2/2025 5:35:57 AM