Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امن پسند اور قانون پسند جماعت ہے اس لئے اس کے قیام کے پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشیں اور ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ایم کیو ایم امن پسند اور قانون پسند جماعت ہے اس لئے اس کے قیام کے پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشیں اور ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 5/25/2016
ایم کیو ایم امن پسند اور قانون پسند جماعت ہے اس لئے اس کے قیام کے پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشیں اور ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ماضی کی طرح ایک بار پھر چند لوگوں کو خرید کر مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ندیم قاضی کی گرفتاری پھر گمشدگی ملک میں جنگل کے قانون کے مترادف ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
عدلیہ ملک میں مظلوموں کو انصاف فراہم کریں اور ندیم قاضی کی رہائی کیلئے اقدامات کریں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ا یم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج وسینئر کارکن ندیم قاضی کی ناجائز گرفتاری کے بعد لاپتہ کیئے جانے کے خلاف ایم کیو ایم حیدرآباد زون شعبہ خواتین اورایلڈرونگ کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو
حیدرآباد۔۔۔25،مئی،2016 ء
ایم کیو ایم امن پسند اور قانون پسند جماعت ہے اس لئے اس کے قیام کے پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشیں اور ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان خیالا ت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ا یم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج وسینئر کارکن ندیم قاضی کی ناجائز گرفتاری کے بعد لاپتہ کیئے جانے کے خلاف ایم کیو ایم حیدرآباد زون شعبہ خواتین اورایلڈرونگ کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اقبال مقدم ،عبدالحسیب ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2013 اور اس کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ہمیشہ ایم کیو ایم کو کامیاب کراکر ثابت کیا کہ وہ ہی ان کی نمائندہ جماعت ہے لیکن ماضی کی طرح ایک بار پھر چند لوگوں کو خرید کر مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ندیم قاضی کی گرفتاری پھر گمشدگی ملک میں جنگل کے قانون کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یہ طرزعمل سندھ کے شہری علاقوں میں نفرتوں کوجنم دے رہا ہے اور ایسے حکمران قومی مجرم اور ملک دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ملک میں مظلوموں کو انصاف فراہم کریں اور ندیم قاضی کی رہائی کیلئے اقدامات کریں ۔

7/19/2024 12:30:45 PM