Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 106اور پی ایس 117کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابت کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس کی انتخابی مہم زبردست انداز میں جاری ہے


پی ایس 106اور پی ایس 117کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابت کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس کی انتخابی مہم زبردست انداز میں جاری ہے
 Posted on: 5/24/2016
پی ایس 106اور پی ایس 117کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابت کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس کی انتخابی مہم زبردست انداز میں جاری ہے 
پی ایس 106کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لیاقت آباد کی مختلف یوسیز سے انتخابی ریلیاں نکالی گئیں 
انتخابی ریلیاں لیاقت آباد ٹاؤن آفس پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں جہاں نامزد امیدوار محفوظ یار خان نے ریلیوں کے شرکاء کا خیر مقدم کیا
پی ایس 117 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت نفیس آباد E ایریا یوسی 19، پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن 
میں بڑی کارنر میٹنگوں کا انعقاد 
کراچی ۔۔۔24، مئی 2016ء 
پی ایس 106اور پی ایس 117کی نشستوں پر 2جون 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدواران کی جانب سے انتخابی مہم زبردست انداز میں جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں پی ایس 106کے حلقہ کی مختلف یوسیز سے ریلیاں کی نکالی گئیں جو کہ ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن آفس پرجاکر اختتام پذیر ہوئیں ۔ انتخابی ریلیوں کے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور قائدت تحریک جناب الطاف تصاویر اٹھا رکھیں تھیں ۔ ریلیوں کے شرکاء گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں، سوزوکیوں ، ہائی ہیس اور رکشوں میں سوار تھے اور وہ پرجوش انداز میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔ریلیوں کے شرکاء جب لیاقت آباد ٹاؤن آفس پہنچے تو ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106محفوظ یار خان نے ان کا خیر مقد م کیا اس موقع پر محفوظ یار خان نے میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ بھی دی ۔ اسی طرح پی ایس 117کی انتخابی مہم کے سلسلے میں یوسی 19نفیس آباد Eایریا ، پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن میں بڑی کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں جن سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین اور نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117میجر (ر) قمر عباس نے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس کو 2جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ ریلیوں اور کارنر میٹنگوں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے ہرعام انتخابات ، بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی کامیابی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ایم کیوایم کراچی کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور اس کے عوامی مینڈیٹ سے خوفزدہ عناصر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں جسے عوام نے ہر انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمرعباس کی انتخابی مہم میں عوام کی شرکت و شمولیت نے ان کی کامیابی کی پیشگی اطلاع دیدی ہے ، کارنر میٹنگوں اور یلیوں میں عوامی جوش و خروش ثابت کررہا ہے کہ نامزد حق پرست امیدواران تمام تر پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود اس ضمنی انتخاب میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ 

4/20/2024 2:06:03 AM