Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا محور و مرکز یہ ہے کہ ملک کرپشن سے پاک ہو،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا محور و مرکز یہ ہے کہ ملک کرپشن سے پاک ہو،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
 Posted on: 5/19/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا محور و مرکز یہ ہے کہ ملک کرپشن سے پاک ہو،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر سندھ حکومت نے منتخب حق پرست بلدیاتی امیدواروں کو کام کرنے سے روکا ہوا ہے، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو سے نامزد کردہ حق پرست امیدوار ہوں، محفوظ یار خان 
چاہے لاکھ آپریشن کی جائے تب بھی عوام کے دلوں سے قائدتحریک کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ، میجر(ر) قمر عباس رضوی 
انتخابی مہم کے سلسلے میں مورپارک عزیزآباد نمبر 8 میں مرکزی الیکشن آفس، یوسی 13،یوسی 15 اور یوسی17 چوک ، ، مارٹرن کوارٹرز ، تنی ہٹی ،
اور چاندنی چوک نزد لسبیلہ چوک کے قریب الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع رکن رابطہ کمیٹی ، نامزد حق پرست امیدواران محفوظ یار خان اور 
میجر(ر) قمر عباسی رضوی کا کارنر میٹنگ کے اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 19 مئی 2016ء
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106اورپی ایس 117ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نامزدحق پرست امیدواروں محفوظ یارخان اورمیجر ریٹائرڈسیدمحمدقمرعباس رضوی کی انتخابی مہم کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں جمعرات کے روزپی ایس 106کے علاقے مورپارک ، یوسی 13بغدادی مسجد مارٹن کوارٹرز ، یوسی 15، تین ہٹی نوری شاہ بابا مزار اور یوسی 17لسبیلہ کے قریب چاندنی چوک کے علاقے ۔۔۔میں کارنرمیٹنگز کے انعقاداورالیکشن دفاترکاافتتاح کیاگیا۔کارنرمیٹنگزاورالیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں علاقے کے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورحق پرست نمائندوں کواپنی بھرپورحمایت کایقین دلایا۔حق پرست عوامی نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔کارنرمیٹنگزمیں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا محور و مرکز یہ ہے کہ ملک کرپشن سے پاک ہو ، جن لوگوں نے بینکوں سے قرضے لیکر معاف کرائے ان کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے ، پاکستان کی جمہوریت کی تالاب کی تمام مچھلیاں گندی ہیں اور آج کوئی سرکاری ادارہ مناسب ورکنگ کیپسٹی کے ساتھ موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نئی سیاسی پابندیوں سے ایم کیوا یم کا راستہ روکا جارہا ہے ، بلدیاتی الیکشن ہوئے پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر سندھ حکومت نے منتخب حق پرست بلدیاتی اداروں کو کام کرنے سے روکا ہوا ہے ، پیپلز پارٹی کی متعصب صوبائی حکومت سندھ اسمبلی میں نئی نئی آئینی ترمیم کے بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں کمی کررہی ہے انشاء اللہ جب حق پرست بلدیاتی نمائندے ایوانوں میں پہنچیں گے تو اپنے حقوق حاصل کرکے رہیں گے چاہے ہمیں عدالت کا دروازہ ہی کیوں نہ کھٹکھٹانا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں ہم اپوزیشن میں ہیں مگر متحدہ اپوزیشن کا حصہ بھی نہیں کیونکہ اپوزیشن کی پارٹیوں کے لوگوں کا نام بھی آف شور کمپنیاں قائم کرنے میں آرہا ہے ۔، الیکشن آفس اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106محفوظ یار خان نے کہا کہ اگر الطاف بھائی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ہیں تو ہماری حیثیت لاکھوں اور کروڑوں اور اربوں کی ہے اور اگر ہم الطاف حسین کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں تو ہماری حیثیت صفر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو سے نامزد کردہ حق پرست امیدوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں آپ لوگوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد اس حلقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں اٹھارکھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہمیشہ منتخب نمائندوں یہی ہی تعلیمات دیتے ہیں کہ وہ کامیابی کے بعد بلا رنگ و نسل، بلا تفریق عوام کی خدمت کریں عوام کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت کا موقع نہ دیں ۔
علاوہ ازیں پی ایس 117سے نامزدحق پرست امیدوار میجر ( ر) قمر عباس رضوی نے یوسی 13بغدادی مسجد مارٹن کوارٹرز،یوسی 15تین ہٹی نوری شاہ بابا کے مزار ، اور یوسی17 چوک ، چاندنی چوک نزد لسبیلہ چوک کے قریب الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عقیدت رکھتے ہیں اور ان کے نظریے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ ان کے نامزد کردہ حق پرست امیدواران کو بھاری تعداد میں ووٹ ڈال کر کامیاب بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے لاکھ آپریشن کی تب بھی عوام کے دلوں سے قائدتحریک کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جتنے ہی پابندی لگادیں لیکن ایم کیو ایم ہی کامیاب ہوگی اس سے پہلے بھی ضمنی الیکشن 246، 45اور پی ایس 115سے عوام نے قائد تحریک کے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر تمام پروپیگنڈہ کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2جون2016ء کے ضمنی الیکشن میں کوحق پرست عوام بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر زیادہ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کاسٹ کرکے ان ضمیر فروشوں کو بتادیں یہ حلقہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا ہے ۔اس موقع پر فیصل رفیق ایم پی اے ، سی ای سی کے رکن شاہد خان نے شرکاء سے اظہار خیال کیا ۔

7/19/2024 12:13:45 PM