Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانیان پاکستان کی اولادوں کو مٹانے کی کوششیں کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے، مرکزی رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


بانیان پاکستان کی اولادوں کو مٹانے کی کوششیں کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے، مرکزی رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 5/22/2016
بانیان پاکستان کی اولادوں کو مٹانے کی کوششیں کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے، مرکزی رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حکومت سندھ میئر کے اختیارات اور وسائل پر قبضہ برقرار رکھ کر اپنی من مانیاں، کرپشن اور اقرباء پروری اور غیر قانونی و غیرآئینی اقدامات کو ڈھٹائی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں ، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی 
کراچی کے ساتھ ناانصافیاں روا رکھ کرحکومت سندھ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے جاگیرداروں اور وڈیروں کو اپنی حکمرانی کا تحفہ دینا چاہتی ہے، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117میجر (ر) قمر عباس 
پی ایس 117کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پی آئی کالونی 8-Aبس اسٹاف کے علاقے میں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی ۔۔۔22، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پی ایس 117کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم جوش و خروش کے ساتھ جارہی ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز پی آئی بی کالونی 8-A بس اسٹاپ کے علاقے میں ایک بڑی کارنر میٹنگ منعقد کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117 میجر (ر) قمر عباس کی نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں 02 جون کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ کارنر میٹنگ سے ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عامر معین اور نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ باطل پرست ایک با پھر کراچی کی طاقت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے یہاں لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں لیکن پی آئی بی کالونی کے عوام 2جون 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنے ضمیر کا فیصلہ ووٹ سے کردیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم بانیان پاکستان کی اولادوں ہیں ، ہمیں مٹانے کی کوششیں کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے ایک سندھ وہ ہے جس پر وڈیروں کا قبضہ ہے جبکہ دوسرا متروکہ سندھ ہے جس پر ہمارا حق ہے ، ہم ہندوستان سے بھاگ کر نہیں آئے تھے بلکہ ایک عالمی معاہدے کے تحت پاکستان چلانے کیلئے آئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی بی کالونی کے عوام جانتیہ یں کہ حق پرست کون ہے اور ووٹ کسے دینا ہے اور2جون کے دن الیکشن میں حق پرست امیدوار کی کامیابی نئے صوبے کا ریفرنڈم ہوگا ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا کہ کراچی اور اس کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 5دسمبر 2015ء کو بلدیاتی الیکشن ہوئے اور ابھی تک میئر کے انتخاب کیلئے الیکشن نہیں کرایاجارہا ہے ، حکومت سندھ میئر کے اختیارات اور وسائل پر قبضہ برقرار رکھ کر اپنی من مانیاں ،کرپشن اور اقرباء پروری اور غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کو ڈھٹائی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اس پر ارباب اختیار و اقتدار نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس نے کہاکہ کراچی میں گزشتہ مہینوں ہونے والے ہر ضمنی الیکشن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کو عوام نے تمام تر جھوٹے اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے اور اس کامیابی کا راز یہ ہے کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ محبت پھیلائی ہے اور عوام کے مسائل کو حل کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کھلی کراچی دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے اور کراچی کے عوام ،بلدیاتی نظام اور اس کے منتخب نمائندوں کو عضوئے معطل بنا رکھا ہے جس سے شہریوں کے مسائل اور مشکلات میں حد درجہ اضافہ ہورہا ہے اور لوگ حکومت سندھ کو لعن طعن کررہے ہیں لیکن حکومت سندھ مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اور کراچی کے ساتھ ناانصافیاں روا رکھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے جاگیرداروں اور وڈیروں کو اپنی حکمرانی کا تحفہ دینا چاہتی ہے۔ 





تصاویر

11/21/2024 6:08:30 AM