Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے، نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان


ایم کیو ایم پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے، نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان
 Posted on: 5/21/2016
ایم کیو ایم پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے، نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان
ایم کیو ایم کے قائد اور تمام مرکزی رہنماؤں کا تعلق 98 فیصد غریب و متوسط طبقے سے ہے
اور اس میں کوئی وڈیرہ، جاگیردار یا سرمایہ دار شامل نہیں۔ نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان
حق پرست امیدوران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر اناعاقبت اندیش کو پیغام دے دیں
کہ ایم کیوایم کو جتنا دباؤں گے وہ اتنا ہی زور سے ابھرے گی، نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان
پی ایس 106 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 36، یوسی 37، یوسی 38، یوسی 39 اور یوسی 42 
میں انتخابی دفاتر کا افتتاح اور کارنر میٹنگز کے شرکاء سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 21؍ مئی 2016ء
صوبائی اسمبلی کے حلقہ 106 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 36، یوسی 37، یوسی 38، یوسی 39 اور یوسی 42 میں ایم کیو ایم کے تحت انتخابی دفاتر کا افتتاح اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ کورنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست نامزد امیدوار برائے پی ایس 106 محفوظ یار خان نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہے جنہوں نے پاکستان میں پہلی بار غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کراکے ایوانوں میں بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے کیونکہ ایم کیو ایم کے قائد اور تمام مرکزی رہنماؤں کا تعلق اسی 98 فیصد غریب و متوسط طبقے سے ہے اور اس میں کوئی وڈیرہ، جاگیردار یا سرمایہ دار شامل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 02؍ جون 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدوران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر اناعاقبت اندیش کو لوگوں کو یہ پیغام دے دیں کہ ایم کیوایم کو جتنا دباؤں گے وہ اتنا ہی زور سے ابھرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین 27 سے وطن سے دور جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود کارکنان ان کی قیادت میں متحد و منظم ہے اوران ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی میں جگہ جگہ کوڑے کا ڈھیر اورگندے پانی کے جوہڑ نظر آرہے ہیں، سے کوڑے کے ڈھیر کو صاف کرنا اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تحریک کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کرنے والے کارکنان وہمدووں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہیں ہماری کارکنوں کی مسنح شدہ لاشیں نظر نہیں آتی، اگر نظر آتی تو ہماراے کارکنوں کی جعلی ایف آئی آر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے اب تک 157 کارکن لاپتہ ہیں جنہیں ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا خدارا ہمارے کسی کارکنان پر کوئی کیس ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے اور قانونی تقاضے پورے ہو سکے اور شہید ہونیو الے کارکنان کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے۔ اس موقع پرایم کیوایم سی ای سی کے جوائنٹ انچارج ارشاد ظفیر و اراکین جاوید میر، زاہدہ میر، حق پرست اراکین اسمبلی عظیم فاروقی، ایم کیو ایم ٹاؤن اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی ۔ 






تصاویر


7/19/2024 12:15:30 PM