Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عائشہ منزل چورنگی پرٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارِمذمت


عائشہ منزل چورنگی پرٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارِمذمت
 Posted on: 5/21/2016
عائشہ منزل چورنگی پرٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارِمذمت
ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت کگردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
امن دشمن دہشت گرد شہرکاامن خراب اورشہرمیں خوف وہراس کی فضاقائم کرنے کی سوچی سمجھی سازش کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کوتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
تمام ترحفاظتی تدابیر اور شہر میں بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجودعائشہ منزل جیسی مصروف ترین چورنگی پرٹریفک اہلکاروں پرمسلح حملہ اورانہیں ہلاک کرنے کاواقعہ لمحہ فکریہ ہے
دہشت گردی کانشانہ بننے والے ٹریفک پولیس کے دونوں اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت،مغفرت کے لئے دعا
کراچی :۔۔21؍ مئی 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عائشہ منزل چورنگی پرڈیوٹی پرمامورٹریفک پولیس اہلکاروں کو مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ٹریفک پولیس کے دونوں مقتولین اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ امن دشمن دہشت گرد شہرکاامن خراب اورشہرمیں خوف وہراس کی فضاقائم کرنے کی سوچی سمجھی سازش کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کوتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تمام ترحفاظتی تدابیر اور شہر میں بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجودعائشہ منزل جیسی مصروف ترین چورنگی پردن دھاڑے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پرمسلح حملہ اورانہیں ہلاک کرنے کاواقعہ لمحہ فکریہ ہے اورسیکورٹی فورسزکی کھلی ناکامی ونااہلی ہے۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکاروں کے لئے مغفرت کی دعاکی اورکہاکہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوجلدازجلدگرفتارکیاجائے اورانہیں عبرتناک سزادی جائے۔

7/19/2024 12:27:07 PM