Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واٹر بورڈ انتظامیہ کی مسلسل غفلت کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے، رابطہ کمیٹی


واٹر بورڈ انتظامیہ کی مسلسل غفلت کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/21/2016
واٹر بورڈ انتظامیہ کی مسلسل غفلت کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی میں پانی کے شدید بحران پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش 
وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کراچی میں پانی کے بحران کے حل کیلئے خصوصی توجہ دیں ، حکومت سے مطالبہ
کراچی :۔۔21؍ مئی 2016
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی شہر میں پانی کے شدید بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت واٹر بورڈ انتظامیہ کی مسلسل غفلت کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں ، خواتین ، بزرگ ، بچے پانی کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طرف واٹر بورڈ انتظامیہ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے کراچی کے معصوم شہری ہزاروں روپے میں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کراچی کے عوام پہلے ہی ذہنی کرب میں مبتلا ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ K-4 منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ کراچی میں پانی کی سپلائی جلد از جلدبحال ل ہوسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ رمضان سے پہلے کراچی میں پانی کی سپلائی کو بہتر کرے تاکہ رمضان کے مہینے میں لوگوں کو پانی کے حصول میں پریشانی نہ ہو ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شوورو سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پانی کے بحران کے مسئلے کے حل کیلئے خصوصی توجہ دی جائے اور پانی کی سپلائی فوری طورپر بحال کی جائے ۔

7/19/2024 12:13:35 PM