Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وڈیرے ، جاگیردار غریب لوگوں سے ووٹ لیکر منتخب ہوکر حکومتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین


وڈیرے ، جاگیردار غریب لوگوں سے ووٹ لیکر منتخب ہوکر حکومتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
 Posted on: 5/20/2016
وڈیرے ، جاگیردار غریب لوگوں سے ووٹ لیکر منتخب ہوکر حکومتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
سندھ کا کوئی بھی مظلوم وڈیرے کے ظلم کا شکار ہے تو نائن زیرو آکر پناہ لے سکتا ہے، نامزد حق پرست میئر وسیم اختر 
ظالم وڈیرکو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے جھوٹ سے کام لیا ہے، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن
جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو شروع دن سے ملک میں رائج اس فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد 
کررہے ہیں سی ای سی رکن ساتھی اسحاق
وڈیرے سندھ میں معصوم عوام کا کاروکاری اور خود ساختہ رسومات کے ذریعے استحصال کررہے ہیں، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو
نوشہرو فیروز میں وڈیرے کی جانب سے مزدوروں پر تشدد اور اور غیر قانونی جرگے کے ذریعے انسانی سزائیں دینے کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے مقریرین کا خطاب 
کراچی ۔۔۔20، مئی 2016ء 
رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ظام وڈیرے کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ انسانیت کی عزت وقار کی خاطر اور مظلوم اور پسے ہوئے اور ظلم کا شکار لوگوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ہے ۔ سندھ ،بلوچستان ، کے پی کے ، پنجاب میں وڈیرے ، جاگیرداراور سردار اپنی دولت کی طاقت کے بل بوتے پر مظلوم لوگو ں کو اپنے ظلم کا شکار بناتے رہے ہیں اور آج بھی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وڈیرے اور جاگیردار غریب لوگوں کے ووٹ سے منتخب ہوکر ملک کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں اور پھر حکومتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے 98فیصد مظلوم لوگو ں پر ظلم و ستم ڈھاتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز نوشہرو فیروز میں وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پر تشدد اور غیر قانونی جرگے کے ذریعے غیر انسانی سزائیں دینے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ ایک پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر ، سی ای سی کے ارکان ساتھی اسحق ، ہیر سوہو اور مزدروں کے چاچا نے بھی خطاب کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوشہروفیروز کے ظالم وڈیرے کی گرفتاری ہی کافی نہیں بلکہ جرگے میں شریک تمام افراد اور پولیس اہلکاروں کوبھی گرفتار کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے مقامی اخبار کے نمائندے صابر شاہ کی پانامہ لیکس کے حوالے سے جھوٹی خبر کی مذمت کی اور کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے وہ جب سے وجودمیں آئی ہے اس پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں لگا ہے اور ایم کیوایم صابر شاہ کی جھوٹی خبر پر قانونی نوٹس بھی بھجوائے گی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیں پرامن رہنے اور صبر کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ کے وڈیرے اندرون سندھ اور کراچی میں حقیقی دہشت گرد اپنی غنڈہ گردی کررہے ہیں اگر جناب الطاف حسین کی صبر کی تلقین ہمیں نہ ہوتی تو ظالم وڈیرے اور حقیقی دہشت گرد کبھی بھی مظلوم عوا م کو اپنے ظلم کا نشانہ نہیں بنا سکتے تھے ۔ نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے کہا کہ یہ ملک کے عوام کی بد قسمتی ہے کہ یہ جب سے وجود میں آیا ہے اس پر جاگیردارانہ نظام کی سوچ کے حامل بااثر افراد نے قبضہ کیا ہے جنہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کے علاوہ بھی ہر شہری کے حقوق ہیں ۔
انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان کو سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان جناب الطاف حسین کے مشن ، مقصد اور سوچ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں ، وڈیرے کے ظلم کے خلاف ایم کیوایم کے اس احتجاج کی گونج دنیا میں سنائی دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ظالم وڈیرے نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے جناب الطاف حسین نے سندھی اور اردو بولنے والوں کے خلاف پیدا کی جانے والی خلیج کو ایک مرتبہ پھر پاٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوشہرو فیروز میں ظلم کے خلاف کوئی وڈیرہ نہیں کھڑا ہوا ہے بلکہ سندھی مزدورں پر ظلم کے خلاف جناب الطاف حسین ہی کھڑے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ جناب الطاف حسین سندھ سے وڈیرہ شاہی کو ختم کرکے دم لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کا کوئی بھی مظلوم اگر وڈیرے کے ظلم کا شکار ہے تو وہ جناب الطاف حسین کے گھر نائن زیرو آکر پنہاہ لے سکتا ہے ۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ افسوس اور شرم کی بات ہے کہ نوشہرو فیروز میں وڈیرے نے غیرقانونی جرگہ لگا کر مزدورں کے ساتھ نہ صرف تذلیل آمیز سلوک کیا بلکہ سندھ دھرتی جو شاہ لطیف بھٹائی ؒ اور محبت کی دھرتی ہے اس پر بربریت کا مظاہرہ کیا ، ظالم وڈیرہ آج بھی آزاد ہے اور اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے جھوٹ سے کام لیا ہے اور پولیس اس کی اوطاق میں بیٹھ کر اس کی ٹانگیں دبا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی بات کی جاتی ہے لیکن جو سندھ کے دیہی علاقوں پر مسلط ہیں ان کے زیر اثر انسانیت سسک رہی ہے اور اس کا کوئی حساب لینے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بربریت نوشہرو فیروز میں ہی نہیں ہورہی ہے ، کراچی میں ایم کیوایم کے آگے اورپیچھے کیمرے لگائے رکھے ہیں اگر میڈیا حیدرآباد سے آگے جاکر وڈیروں کی بربریت دیکھا سکے تو یہ سندھ کے عوام پر احسان ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سندھ حکومت کی کرپشن اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ، اگر آپ نے سندھ کے لوگوں کو جائز حصہ نہیں دیا اور وڈیروں کے ساتھ ملکر اپنی فرعونیت جاری رکھی تو پھر سندھ میں بجٹ پاس نہیں ہوگا اور سندھ اسمبلی میں آپ کو آئینہ دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ میں جو مک مکا ہورہا ہے سب پتا ہے اس لئے ایم کیوایم اس کا حصہ نہیں ہے ، ارب پتی لوگ ارب پتی لوگوں کے سامنے کھڑے ہیں جس پر الزام لگ رہا ہے اور جو لگا رہا ہے دونوں اربوں روپے کے مالک ہیں اور الزام تراشی کرکے اپنی اپنی پانامہ بچا رہے ہیں ۔ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن ساتھی اسحاق نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف پہلے بھی علم بلند کیا تھا اور آج بھی کیا ہے جبکہ کسی اور سیاسی جماعت نے مزدوروں پر تشدد کی مذمت نہیں کی اور کسی انسانی حقوق کی تنظیم نے اس ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن کا سچا لیڈر صرف الطاف حسین ہیں اور جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو شروع دن سے ملک میں رائج اس فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ ہیر سوہو نے کہا کہ اس احتجاج کے ذریعے دنیا بھر کو یہ بتانا ہے کہ سندھ میں وڈیروں کی غریب ہاریوں اور کسانوں کیلئے کیا نام نہاد سوچ ہے ، وڈیرے سندھ میں معصوم عوام کا کاروکاری اور خود ساختہ رسومات کے ذریعے استحصال کررہے ہیں جبکہ اس استحصال کے خلاف ملک میں واحد آواز قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہے ۔ وڈیر کے ظلم کا شکار ہونے والے مزدوروں ایاز میمن ، سہیل میمن کے چاچا نے ظلم پر ساتھ دینے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا شکر گزار ہوں، وڈیرے کے کارندے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ، وڈیرے نے ہمارے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ہے بلکہ پولیس نے اپنی طرف سے بے کار ایف آئی آر درج کی ہے ۔ انہوں نے پاکستان بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمار اساتھ دیاجائے اور ظالم وڈیرے کے ظلم سے نجات دلائی جائے ۔ 










تصاویر

7/19/2024 12:25:14 PM