Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادکل بھی الطاف حسین کل قلعہ تھا، آج بھی ہے ۔ الطاف حسین


حیدرآبادکل بھی الطاف حسین کل قلعہ تھا، آج بھی ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/20/2016
حیدرآبادکل بھی الطاف حسین کل قلعہ تھا، آج بھی ہے ۔ الطاف حسین
کوئی بھی ظلم اورسازش حیدرآبادکے عوام کوالطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی 
حیدرآبادکے کارکنوں اورعوام نے ماضی میں بھی تمام ترمظالم کے باوجود ہرامتحان میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، آج بھی ان پر کسی قسم کاخوف طاری نہیں ہوابلکہ وہ خوف پر حاوی ہوگئے 
سہیل مشہدی، رفیق اجمیری ،راحیل خان اور دیگرساتھی حراست کے دوران ثابت قدم رہے جس پر میں ا نہیں سلام تحسین پیش کرتاہوں 
جب تک قوم میں ایسے بہادرساتھی، مائیں بہنیں اوربزرگ موجود ہیں دنیاکی کوئی طاقت ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتی
ساتھیو! ابھی تحریک کاسفرطویل ہے، ابھی صبرکرناہے، چلتے رہناہے، تھکنانہیں ہے، مایوس نہیں ہوناہے ، ہمت اورحوصلے کے ساتھ حق کے اس سفرکوجاری رکھناہے
اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کی بھی غلط فہمیاں دورہوں اوروہ ہمیں اپنادشمن سمجھنے کے بجائے ملک کاخیرخواہ اورہمدردسمجھیں
حیدرآبادمیں کارکنوں کے اجتماع سے فون پر خطاب۔کارکنان وعوام کوخراج تحسین
لندن ۔۔۔ 19 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ حیدرآبادکل بھی الطاف حسین کل قلعہ تھا، آج بھی ہے اورکوئی بھی ظلم اورسازش حیدرآبادکے عوام کوالطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی۔انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب حیدرآبادمیں کارکنوں کے اجتماع سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں ہزاروں نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین کارکنوں کے ساتھ ساتھ زونل کمیٹی کے ارکان، حیدرآباد کے ارکان اسمبلی، کونسلروں، تمام سیکٹرزکے ذمہ داروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادکے کارکنوں اورعوام نے ماضی میں بھی تمام ترمظالم کے باوجود ہرامتحان میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیااور چندروزقبل بھی جب حیدرآبادمیں زونل کمیٹی کے ارکان سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل خان کوگرفتارکیاگیااورزونل کمیٹی کے دیگر ارکان کوزونل آفس سے ہٹناپڑاتوآزمائش کے اس وقت میں بھی حیدرآبادکی ماؤں بہنوں، بزرگوں اورارکان اسمبلی نے آگے بڑھ کرزونل آفس کے تنظیمی معاملات سنبھال لئے ،ایسے میں ان پر کسی قسم کاخوف طاری نہیں ہوابلکہ وہ خوف پر حاوی ہوگئے ۔ جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست شاباش پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل خان کی گرفتاری اوردیگرساتھیوں کے گھروں پر چھاپوں کے بعد ایک طرف ایم کیوایم کی ربطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان ، لیگل ایڈ کمیٹی نے بھی بہت ذمہ داری سے کام کیااورقانونی کارروائی میں بھرپورحصہ لیاجبکہ دوسری جانب حیدرآبادکے ساتھ میرپورخاص، سکھر، ٹنڈوالہ یار اورسانگھڑزون کے ساتھیوں اورماؤں،بہنوں اوربزرگوں نے اس واقعہ پر پرامن احتجاج کرکے اس مسئلہ کواجاگرکیاجس پر تمام ذمہ داران وکارکنان، مائیں،بہنیں ،بزرگ اورتمام شعبوں کے ساتھی زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس دوران میرابھی زون پرساتھیوں سے مسلسل رابطہ رہااور میں نے اس دوران جتنی مرتبہ زونل آفس پر رابطہ کیااور سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل خان کے اہل خانہ سے گفتگوکی توانہوں نے اس موقع پر نہایت جرات اورہمت وحوصلے کامظاہرہ کیا اورآج اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ وہ رہائی پاکرہمارے درمیان موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ سہیل مشہدی، رفیق اجمیری ،راحیل خان اورگرفتارہونے والے دیگرساتھیوں نے حراست کے دوران جرات ہمت کامظاہرہ کیااورثابت قدم رہے جس پر میں ان تمام ساتھیوں کوفرداًفرداًسلام تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک قوم میں ایسے بہادرساتھی، مائیں بہنیں اوربزرگ موجود ہیں دنیاکی کوئی طاقت ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتی۔جناب الطاف حسین نے رہائی پانے والے ذمہ داروں اورکارکنوں سمیت تمام کارکنوں سے کہاکہ ابھی تحریک کاسفرطویل ہے، ابھی صبرکرناہے، چلتے رہناہے، تھکنانہیں ہے، مایوس نہیں ہوناہے ، ہمت اورحوصلے کے ساتھ حق کے اس سفرکوجاری رکھناہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام ساتھیوں کوان کی قربانیوں کااجرعطافرمائے اورسب کوثابت قدم رکھے ۔ انہوں نے کارکنوں سے بھی کہاکہ وہ دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ کارکنان وعوام کے اتحادکوبرقراررکھے، اسٹیبلشمنٹ کی بھی غلط فہمیاں دورہوں اوروہ ہمیں اپنادشمن سمجھنے کے بجائے ملک کاخیرخواہ اورہمدردسمجھیں۔
 

تصاویر

7/19/2024 12:15:09 PM