ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے رکن عبدا لواحد اور نائن زیرو سیکورٹی کے رکن کے بھائی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔17، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے رکن عبد الواحد اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کی سیکورٹی کے رکن شہبا ز علی خان کے بھائی اقبال نور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)