Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرجنرل نویدمختار رینجرز کی جانب سے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے گرفتارشدہ رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں، چھاپوں اور ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کافوری نوٹس لیں۔الطاف حسین


آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرجنرل نویدمختار رینجرز کی جانب سے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے گرفتارشدہ رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں، چھاپوں اور ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کافوری نوٹس لیں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/15/2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرجنرل نویدمختار رینجرز کی جانب سے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے گرفتارشدہ رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں، چھاپوں اور ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کافوری نوٹس لیں۔الطاف حسین 
ایم کیوایم کے گرفتارشدہ رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اور گرفتاریوں کاسلسلہ بندکرائیں
چھاپوں ، گرفتاریوں اورمظالم سے کراچی سے سکھرتک ایم کیو ایم کے کارکنان وعوام قطعی خوفزدہ نہیں ہوئے بلکہ ان کا جذبہ آج بھی تازہ ہے 
حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ اورسانگھڑ میں زونل دفاترپر زونل ذمہ داروں ، خواتین اوربزرگوں سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔ 15 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآباد میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں سہیل مشہدی، ر فیق اجمیری اورراحیل فہیم کی گرفتاری اورکارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرجنرل نویدمختارسے مطالبہ کیاہے کہ رینجرز کی جانب سے ان گرفتاریوں، چھاپوں اورچھاپوں کے دوران ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کافوری نوٹس لیں، ایم کیوایم کے گرفتارشدہ رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اور گرفتاریوں کاسلسلہ بندکرائیں۔ انہوں نے یہ بات اتوارکوعلی الصبح حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ اورسانگھڑ میں زونل دفاترپر زونل ذمہ داروں ، خواتین اوربزرگوں سے فون پربیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کل ایم کیوایم کے چاررکنی وفدکی ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات ہوئی جس میں ایم کیوایم کے وفد نے انہیں کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں کے ساتھ ساتھ لانڈھی ،ملیراورلائنزایریامیں حقیقی دہشت گردوں کی کارروائیوں اورحیدرآبادمیں ضمیرفروش ٹولے کے جرائم پیشہ افرادکی جانب سے ایم کیوایم کے زونل آفس پر حملے اورکارکنوں پرتشدداورفائرنگ کے واقعات سے آگاہ کیاجس پر ڈی جی رینجرزنے ان شکایات کانوٹس لینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقین دلایاتھاکہ اب ایم کیوایم کے کسی بھی بے گناہ کارکن یاذمہ دارکوگرفتارنہیں کیاجائے گا۔ابھی اس یقین دہانی کوچوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب رینجرزنے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پربلاجواز گرفتاریاں شر وع کردیں،رینجرزنے ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں سہیل مشہدی، ر فیق اجمیری اورراحیل فہیم کوگھروں پرچھاپے مارکرگرفتارکرلیاجبکہ دیگر ذمہ داروں اور کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ۔ ان چھاپوں کے دوران رینجرز کے اہلکاروں کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھااوران کے ساتھ کوئی خاتون اہلکاربھی نہیں تھیں، رینجرزاہلکاروں نے گھروں پرچھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کرماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی اوربزرگوں سے بھی بہیمانہ سلوک کیا، انہیں دھکے دیئے اورمارپیٹ بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ جن جرائم پیشہ عناصر نے ایم کیوایم کے زونل آفس پر حملہ کرکے کارکنوں کوماراپیٹاان کو گرفتار کرناتو درکنار ، ان کے خلاف مقدمہ تک درج نہیں کیاگیا اس کے بجائے الٹا ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔جناب الطاف حسین نے زونوں کو آگاہ کیاکہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ حیدرآباد میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں سہیل مشہدی، ر فیق اجمیری اورراحیل فہیم کی گرفتاریوں اور دیگرکئی ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورچھاپوں کے دوران خواتین کی بے حرمتی ، چادروچاردیواری کے تقدس کوپامال کرنے کے خلاف حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص ، سکھر، نوابشاہ اورسانگھڑ میں آج بروزاتوار پریس کلبوں پر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور حیدرآباد کے غیور کارکنوں اورعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام ترمظالم کے باوجود حیدرآباد کے کارکنان، مائیں،بہنیں اوربزرگ ڈٹے ہوئے ہیں اورآج مظاہرے کرکے دیگر شہروں کے کارکنان ،مائیں، بہنیں اوربزرگ دنیاکوبتادیں گے کہ وہ بھی حیدرآبادکے کارکنان وعوام کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر تمام کارکنوں، ذمہ داروں، خواتین اوربزرگوں نے زودارنعرے لگاکراپنے جوش وجذبے کااظہارکیااورجناب الطا ف حسین کویقین دلایاوہ حیدرآبادکے مظلوم کارکنوں اورعوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے اوران پر ہونے والے ظلم کے خلاف پر امن اندازمیں آوازاحتجاج بلند کریں گے۔ اس پر جناب الطاف حسین نے کہاکہ ساتھیوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کایہ جذبہ اس بات کاکھلامظہرہے کہ چھاپوں ، گرفتاریوں اورمظالم سے کراچی سے سکھرتک ایم کیو ایم کے کارکنان وعوام قطعی اورقطعی خوفزدہ نہیں ہوئے بلکہ ان جذبہ آج بھی تازہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ان گرفتار یوں، جبری گمشدگیوں ا ور بلاجوازچھاپوں سے دنیابھرکے انسانی حقوق کے اداروں کومسلسل آگاہ کررہے ہیں اور ان سے اپیلیں کررہے ہیں کہ وہ ان مظالم کے خلاف آوازاٹھائیں۔ جناب الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرجنرل نوید مختار سے مطالبہ کیا کہ رینجرز کی جانب سے ان گرفتاریوں، بلاجوازچھاپوں اور چھاپوں کے دوران ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کافوری نوٹس لیاجائے، ایم کیوایم کے گرفتارشدہ رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اور گرفتاریوں کاسلسلہ بند کرائیں ۔اس موقع پر سندھی بولنے والے کارکنوں نے بھی جناب الطاف حسین کو یقین دلایاکہ وہ بھی اس احتجاج میں شریک ہیں۔ انہوں نے اس کوسراہااورکہاکہ انشاء اللہ ایم کیوایم ہی سندھی بولنے والوں کوظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کے ظلم سے نجات دلائے گی۔

7/19/2024 12:25:51 PM