Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزنے ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کوان کے گھروں پر چھاپے مارکرگرفتارکرلیا


رینجرزنے ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کوان کے گھروں پر چھاپے مارکرگرفتارکرلیا
 Posted on: 5/15/2016
رینجرزنے ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیمکوان کے گھروں پر چھاپے مارکرگرفتارکرلیا
رینجرز نے اے پی ایم ایس او کے سیکٹرانچارج علی رضا وکیل کے گھرپر بھی چھاپہ مارا تاہم ان کےنہ ملنے پر ان کے والد محمدوکیل کو حراست میں لے لیا
رینجرزنے گرونگرکے علاقے میں اے پی ایم ایس او کے سابق سیکٹرممبر عامرخانزادہ کے گھرپر بھی چھاپہ مارا
رینجرزنے حالی روڈکے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے نعیم چھیپا اورشبیرگدی کے گھروں پربھی چھاپے مارے
رینجرزنے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پربغیرکسی وارنٹ کے چھاپے مارے 
سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہم کوگرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے
حیدرآباد ۔۔۔ 15 مئی 2016ء
کراچی کے بعد رینجرزنے حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں ہیں۔ ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کوان کے گھروں پر چھاپے مارکرگرفتارکرلیا۔ سہیل مشہدی کوصدیق پلازہ، یونٹ نمبر8لطیف، رفیق اجمیری کوحیدرآبادکے علاقے ریشم بازار اورراحیل فہیم کولطیف آبادنمبر9میں ان کے گھروں سے گرفتارکیاگیا۔ اسی طرح رینجرز نے چیتل چاڑی کے علاقے میں اے پی ایم ایس او کے سیکٹرانچارج علی رضا وکیل کے گھرپر بھی چھاپہ مارا تاہم ان کے نہ ملنے پر ان کے والد محمدوکیل کو حراست میں لے لیا۔رینجرزنے گرونگرکے علاقے میں اے پی ایم ایس او کے سابق سیکٹرممبر عامرخانزادہ کے گھرپر بھی چھاپہ مارا۔ وہ اپنے گھرپر نہ ملے تورینجرز نے ان کے بھائی کے گھرپربھی چھاپہ مارا۔ رینجرزنے حالی روڈکے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے نعیم چھیپا اورشبیرگدی کے گھروں پربھی چھاپے مارے۔رینجرزنے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پربغیرکسی وارنٹ کے چھاپے مارے ۔ زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کوگرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

7/19/2024 12:29:23 PM