Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منظم سازش کے تحت جناب الطاف حسین کے نظریہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، محمد حسین


منظم سازش کے تحت جناب الطاف حسین کے نظریہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، محمد حسین
 Posted on: 5/14/2016
منظم سازش کے تحت جناب الطاف حسین کے نظریہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، محمد حسین 
ایم کیوا یم لبرل اور جمہوریت پسند جماعت ہے، جناب الطاف حسین کی قیادت میں تمام بلدیاتی اورعام انتخابات میں کامیابیاں حاصل کرتی چلی آرہی ہے ، محمد حسین رکن رابطہ کمیٹی 
گزشتہ دنوں PSPکے دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے حیدرآباد زونل آفس پر حملہ اور فائرنگ کی ، محمد حسین 
حیدرآباد کے عوام قانون پسند اور جناب الطاف حسین سے محبت کرنے والے پرامن شہری ہیں ، محمد حسین 
PSPکے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ حق پرست ایم پی اے راشد خلجی کو جان سے مارنا چاہتے تھے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
زونل آفس پرحملہ اور فائرنگ میں ملوث PSPکے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، محمد حسین کا وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ 
محمد حسین کا انچارج و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ حیدرآباد زونل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب 
حیدرآباد:14؍ مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ محب وطن ، بانیان پاکستان کے اولادوں کی نمائندہ جماعت ہے جس کے ساتھ ارباب اختیار و اقتدار مافیا اور ملک کی نادیدہ قوتوں کی جانب سے مسلسل گھناؤنی سازشی ہتھکنڈوں کے متعلق آپ کو آگاہ کرنا ہے ، ریاستی طاقت کے نشے میں چور ضمیر فروش PSPکے دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں مورخہ 12مئی 2016ء کو جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس کو مفتوحہ علاقہ سمجھ کر فتح کرنے کیلئے جدید ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے حق پرست ایم پی اے ، کارکنان اور عوام پر حملہ کیا ، ضمیر فروش دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے حق پرست ایم پی اے راشد خلجی کو جان سے مارنے کی کوشش کی لیکن خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ اور کارکنان معجزانہ طورپر اس حملے میں محفوظ رہے ۔ اس واقعہ کے بعد ایم کیوا یم کے ذمہ داران اور حق پرست نمائندے اس دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے تھانے گئے لیکن نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی PSPکے دہشت گردوں کی ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ PSPکے دہشت گردوں کو حاصل ریاستی سرپرستی سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ریاستی طاقت کے زوم میں مبتلا ناعاقبت اندیش ارباب اختیار مہاجر قوم کے نوجوانوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے اور کسی بھی شخص ، کسی بھی جماعت کے کارکنان اور معصوم عوام کے جان و مال سے بھی کھیل سکتے ہیں ، یہ بات ہفتے کے روز رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس میں زونل انچارج ، اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کچلنے اور محب وطن ایم کیوایم کے کارکنان کو مسلسل جبر و تشدد ، دھونس ، دھمکیاں دینے کا سرکاری اور غیر سرکاری عمل جاری ہے ۔ ایم کیوایم ایک لبرل اور جمہوریت پسند جماعت ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں تمام بلدیاتی اور عام انتخابات میں کامیابیاں حاصل کرتی چلی آرہی ہے اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام پچھلے تمام عام انتخابات / بلدیاتی انتخابات میں اپنی نمائندگی کا حق ایم کیو ایم کو دیتے رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم کو حاصل اس عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے عوام دشمن قوتیں مسلسل انکار کررہی ہیں ۔ایم کیو ایم کے قیام سے لیکر آج تک ایک منظم سازشی منصوبہ کے تحت ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے نظریہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایم کیوایم سے مختلف الزامات کی بناء پر نکالے جانے والے ضمیر فروشوں اور مفاد پرستوں کو سندھ کے شہری علاقوں میں لاکر مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ مہاجروں سمیت سندھ کے مظلوم عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا جاسکے لیکن اللہ تعالیٰ کے کرم سے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھراور سندھ کے شہری عوام کے عوام نے ان ضمیر فروشوں ، غداروں کو یکسر مسترد کردیا ہے جس کے بعد یہ ضمیر فروش عناصر اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلے تشدد پر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس کا مقصد آپ کی توجہ 12مئی 2016ء کو پیش آنے والے واقعہ کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ اسی سازش کے تسلسل میں ایم کیوا یم حیدرآباد کے زونل آفس پر حملہ کیا گیا ، ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران زونل آفس پر تنظیمی امور اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مصروف تھے کہ حملہ کرکے کارکنان کو زخمی کیا ، ہم اس موقع پر آپ کو ریاستی سرپرستی کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے یہ بات یاددلانا چاہتے ہیں کہ ہماری گزشتہ پریس کانفرنس میں ہم نے آپ کو یہ اطلاع دی تھی کہ صدیق پلازہ کے قریب ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کو بنیاد بناکر ایم کیوایم کے دو کارکنان پر جعلی مقدمات بناکر پابند سلاسل کردیا گیا جبکہ ایم کیوایم کے زونل آفس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہتھیاروں سے لیس ہوکر پورے شہرے میں دندناتے پھررہے ہیں یہ طرز عمل عوام میں نفرتوں اور تعصب کو پروان چڑھارہا ہے اور ریاستی سرپرستی کا کھلا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام قانون پسند اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے محبت کرنے والے پرامن شہری ہیں لیکن اپنے تحفظ کا حق رکھتی ہے ، قانون پسند ، پرامن شہری ہونے کے ناطے وہ کوئی بھی ایسا اقدام اٹھانا نہیں چاہتے جو قانون شکنی کے مترادف ہو ، لیکن شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں اور ملکی اداروں پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کے قیام چاہتی ہے اور جمہوری نظام میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے اور ہر جماعت کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے منشور کے فروغ کیلئے کام کرے لیکن ایم کیوایم کی جمہوریت پسندانہ سوچ اور امن پسند پالیسی کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حیدرآباد قائدتحریک جناب الطاف حسین کا مضبوط قلعہ تھا ، قلعہ ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا اور اس قلعہ پر قبضے کے خواب دیکھنے والوں کو ماضی کی طرح مستقبل میں بھی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہم محب وطن ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملکی اداروں کو متعصب لوگوں سے پاک کیا جائے اور ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور ایم کیوایم کے خلاف روز روز نئی سازشیں بند کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جرائم پیشہ افراد کی پست پناہی کرنے والے عناصروں کا محاسبہ بہت ضروری ہے تاکہ سیاست سے جرائم کا خاتمہ ہوسکے اور ملک میں قانون کی بالادستی ہو اور ہر پاکستانی کو انصاف ملے اور ملک کے غریب و محکوم عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے ۔ محمد حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد زونل آفس پر حملے کرنے والے PSPکے ضمیر فروش دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے 

7/19/2024 12:29:29 PM