Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے سابق اراکین اسمبلی کا جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کا نوٹس لینے اور تحقیقات کے حکم کا خیرمقدم


ایم کیوا یم کے سابق اراکین اسمبلی کا جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کا نوٹس لینے اور تحقیقات کے حکم کا خیرمقدم
 Posted on: 5/13/2016
ایم کیوا یم کے سابق اراکین اسمبلی کا جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کا نوٹس لینے اور تحقیقات کے حکم کا خیرمقدم 
تحقیقات کی جائے کہ گرفتاری سے چند روز قبل آفتاب احمد کو پاک سر زمین پارٹی کے کس رہنما نے فون کرکے اپنی پارٹی میں شمولت اختیار کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا
آرمی چیف کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان پر دباؤ ڈال کر انہیں ضمیرفروش ٹولے میں شامل ہونے کیلئے مجبور کرنے اور انکار کی صورت میں انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا بھی نوٹس لیا جائے
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 13؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق حق پرست اراکین اسمبلی معید صدیقی، وکیل احمد جمالی، سہیل یوسف زئی اور فرخ نعیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کونیر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کا نوٹس لینے اور تحقیقات کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دوران تحقیقات اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ گرفتاری سے چند روز قبل آفتاب احمد کو پاک سر زمین پارٹی کے کس رہنما نے فون کرکے اپنی پارٹی میں شمولت اختیار کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔انہوں نے کہا کہ رینجرز میں موجود ان متعصب افسران کے خلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کی جائے جو اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے جوش میں کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور مہاجروں کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کے غیر جانبدارانہ کردار کو مجروح کرنے سر گرداں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اس بات کا بھی نوٹس لیں کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چند اہلکار ایم کیو ایم کے کارکنان پر دباؤ ڈال کر انہیں ضمیرفروش ٹولے میں شامل ہونے کیلئے مجبور کررہے ہیں اور انکار کی صورت میں انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کررہے۔ اپنے بیان کے آخر میں سابق حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف ان کی گزارشات پر غور فرمائیں گے۔ 

7/19/2024 2:09:58 PM