Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی اور جبروتشدد کے ذریعہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین


دہشت گردی اور جبروتشدد کے ذریعہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
 Posted on: 5/13/2016
دہشت گردی اور جبروتشدد کے ذریعہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
ایک منصوبے کے تحت کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کا امن غارت کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،الطاف حسین
ہمیں ایک عظیم مقصد کیلئے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ہرکڑے وقت کا سامنا کرنا ہے، الطاف حسین
جن تحریکوں کے کارکنان وعوام ہمت اورثابت قدمی سے حالات کا سامنا کرتے ہیں کامیابی ان کا مقدر ثابت ہوتی ہے، الطاف حسین
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایم کیوایم حیدرآبادزون میں ذمہ داروں، کارکنوں اورشعبہ خواتین کی ارکان سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔12، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دہشت گردی اور جبروتشدد کے ذریعہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتااورتمام تر نامساعد حالات کے باوجود حق پرستی کی جدوجہدجاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایم کیوایم حیدرآبادزون میں ذمہ داروں، کارکنوں اورشعبہ خواتین کی ارکان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔جناب الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ کے قائم کردہ ضمیرفروشوں کے ٹولہ کی جانب سے حیدرآباد زونل آفس پر مسلح حملے ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اور خواتین سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کو زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک منصوبے کے تحت کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کا امن غارت کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،کراچی کے علاقے لانڈھی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر میں ضمیرفروش دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کرکے ایم کیوایم کے کارکنان پر مسلح حملوں کی کھلی چھوٹ دیکر سندھ کے شہری علاقوں میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے ضمیرفروش دہشت گردوں کے مسلح حملے کے باوجود ہمت وحوصلے کا مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں، ذمہ داروں ، ماؤں ، بہنوں اورکارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایک عظیم مقصد کیلئے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ہرکڑے اور مشکل وقت کا سامنا کرنا ہے اور اپنے اتحاد سے ثابت کرنا ہے کہ دہشت گردی اور جبروتشددکے ذریعہ حق پرست کارکنان وعوام کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمت سے ہمت جنم لیتی ہے، یہ فطری بات ہے کہ کسی نظریہ سے جڑے ہوئے لوگ ایک دوسرے کو دیکھ کر ہمت وحوصلہ پاتے ہیں اور ان کے حوصلوں میں مسلسل اضافہ ہوتارہتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی تحریکوں میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں اور جن تحریکوں کے کارکنان وعوام ہمت وحوصلے اورثابت قدمی سے حالات کے جبرکا سامنا کرتے ہیں کامیابی ان کا مقدر ثابت ہوتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام بالخصوص ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں نے ہمت وحوصلے کامظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردی اور غنڈہ گردی سے انہیں خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا اورنہ ہی حق پرستانہ جدوجہد سے بازرکھاجاسکتا ہے ، حق پرست کارکنان وعوام نے تہیہ کررکھا ہے کہ چاہے کیسے بھی حالات ہوں وہ اپنے حقوق کی جدوجہد سے ہرگز دستبردارنہیں ہوں گے اور تمام تر نامساعدحالات کے باوجود حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے ہمت وحوصلے اورثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ضمیرفروش دہشت گردوں کے مسلح حملے میں زخمی ہونے والے ذمہ داروں اور کارکنان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔


7/19/2024 12:17:28 PM