Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین کافکروفلسفہ امن وآشتی پر مبنی ہے، ہمیں تحریکی پیغام کو تمام مشکلوں مصائب کے باوجودزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ،اقبال مقدم


قائدتحریک جناب الطاف حسین کافکروفلسفہ امن وآشتی پر مبنی ہے، ہمیں تحریکی پیغام کو تمام مشکلوں مصائب کے باوجودزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ،اقبال مقدم
 Posted on: 5/11/2016
قائدتحریک جناب الطاف حسین کافکروفلسفہ امن وآشتی پر مبنی ہے، ہمیں تحریکی پیغام کو تمام مشکلوں مصائب کے باوجودزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ،اقبال مقدم
حیدرآباد شہروفا ہے اس شہر سےغدارگزر نہیں سکتے کیونکہ یہ جنگ ہماری آنے والی نسلوں کے بقاء کی جنگ ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سچے کارکنان سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں چند ضمیر فروش اہل وفا کو خرید نہیں سکتے،رشید بھیاء
مائنس الطاف حسین فارمولے پر عمل کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آگے بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی،محمد ظفر خان
ہوم اسٹیڈ ہال حیدرآباد میں منعقدہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران و بلدیاتی نمائندگان کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔12 ،مئی ،2016 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کافکر و فلسفہ امن و آشتی پر مبنی ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے ہوم اسٹیڈ ہال حیدرآباد میں منعقدہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران و بلدیاتی نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین رشید بھیا ، عائشہ آفتاب ،رعنا انصار ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی راشد خلجی ، انجینئر صابرحسین قائم خانی ، زبیر احمد خان سمیت سیکٹر ز و یونٹس ،شعبہ جات کے ذمہ داران اور حق پرست بلدیاتی نمائندے چیئرمینز ،وائس چیئر مینز ،کونسلرز اور خواتین ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فکر و فلسفہ اور نظریئے پر ثابت قدمی سے کھڑے رہنے والے لوگ ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دینگے۔انہوں نے کہا کہ وفا اور جفا ء کے مقابلہ میں ہمیشہ فتح وفا کی ہوتی ہے اور ہماری تحریک وفا داروں پر مشتمل ہے فتح ہماری ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہید وں اور اسیروں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے بلکہ تحریکی پیغام کو تمام مشکلوں مصائب کے باوجود زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی لیڈر پیروکار پیدا نہیں کرتا بلکہ وہ لیڈر پیدا کرتا ہے کیونکہ ایک بانی لیڈر ہوتا ہے اور باقی لیڈر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد لیڈر بناتا ہے قائد کو خدا بناتا ہے اس کی پہنچان یہ ہوتی ہے لوگوں کی اس ضرورت ہوتی ہے نہ کہ اس کولوگوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو خرید نہیں سکتی اس لئے وہ اب ہمیں خریدنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہروفا ہے اس شہر سے غدارگزر نہیں سکتے کیونکہ یہ جنگ ہماری آنے والی نسلوں کے بقاء کی جنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت، ہمارا یقین ہمارا نظم و ضبط اور اتحاد پر مشتمل ہے اور ہم یہ جنگ اپنے اتحاد کی بدولت جیتے گے۔اجلاس سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی رشید بھیا ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سچے کارکنان سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں چند ضمیر فروش اہل وفا کو خرید نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے اتحاد سے ضمیر فروشوں کے محلات میں آگ لگادینگے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بے ضمیر لوگوں کا احتساب کریگا اور انہیں چھپنے کی کئی جگہ نہیں ملے گی۔اجلاس سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے کارکنان کو کوئی جبر و تشدد اور دولت کے بل بوتے پر کوئی ضمیر فروش خرید اور جھکا نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مائنس الطاف حسین فارمولے پر عمل کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آگے بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک حق پرست عوام مہاجر قوم کا سودا کرنے والوں کا محاسبہ کریگی ۔
  
تصاویر


7/19/2024 2:11:42 PM