Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ،ارشد حسن اورزاہدمنصوری کاحق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران اورشعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ مزارقائداورشاہراہ قائدین کا دورہ


رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ،ارشد حسن اورزاہدمنصوری کاحق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران اورشعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ مزارقائداورشاہراہ قائدین کا دورہ
 Posted on: 5/11/2016
رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ،ارشد حسن اورزاہدمنصوری کاحق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران اورشعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ مزارقائداورشاہراہ قائدین کا دورہ
ایم کیوایم کے تحت جمعرات12مئی سہ پہر3بجے مزارقائدکے سامنے منعقدہ اجتماع کے سلسلے میں تیاریوں کاجائزہ لیااورتیاروں کوحتمی شکل دی

کراچی :۔۔۔ 11؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشد حسن عارف خان ایڈووکیٹ،زاہدمنصوری نے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج واراکین،حق پرست اراکین اسمبلی؂،یوسی اور ٹاؤن کے عہدیداران اورایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ مزارقائدسے متصل شاہراہ قائدین کادورہ کیااور ایم کیوایم کے تحت مزارقائدکے سامنے منعقدہ اجتماع کے سلسلے میں تیاریوں کاجائزہ لیا۔واضح رہے کہ کل مورخہ12مئی بروزجمعرات متحدہ قومی موومنٹ کے تحت جیلوں میں اسیر اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی و رہائی، حق پرست شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری اورسوگوار لواحقین کوانصاف کی فراہمی اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ قائدین اورمزار قائدسے منسلک نمائش چورنگی گیٹ کے سامنے اجتماع ہوگاجس میں اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اورشہداء کے لواحقین مزار قائدپرحاضری دینگے اوراپنے پیاروں کی یادمیں شمعیں روشن کرکے ارباب اختیارواقتدارسے اپنے پیاروں کی باحفاظت رہائی کے لئے فریاد کریں گے۔

7/19/2024 2:15:56 PM