Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی گرفتاریاں انصاف کی فراہمی کی جانب پہلا عملی قدم ہے، چیئرمین و مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او


آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی گرفتاریاں انصاف کی فراہمی کی جانب پہلا عملی قدم ہے، چیئرمین و مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او
 Posted on: 5/11/2016
آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی گرفتاریاں انصاف کی فراہمی کی جانب پہلا عملی قدم ہے، چیئرمین و مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او 
آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات میں مصلحت اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ، اے پی ایم ایس او 
آفتاب احمد شہید کے قتل کی شفاف تحقیقات کا حکم دیکر چیف آف آرمی اسٹاف نے واضح کردیا ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی پر مکمل یقین رکھتے ہیں ، اے پی ایم ایس او 
جن رینجرز اہلکاروں نے آفتاب احمد شہید کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کیا ہے وہ کسی رعایت اور نرمی کے مستحق نہیں ، اے پی ایم ایس او 
نائن زیرو چھاپے کے دوران رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے وقاص علی شاہ کے لواحقین بھی انصاف کے منتظر ہیں ، اے پی ایم ایس او 
ایم کیوایم کے 40سے زائد ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان اور140سے زیادہ لاپتہ کئے جانے والے کارکنان کے لواحقین اوراہلخانہ بھی چیف آف آرمی اسٹاف سے انصاف کی فراہمی کیلئے امیدیں اور آس لگائے بیٹھے ہیں ، اے پی ایم ایس او 
کراچی ۔۔۔11، مئی 2016ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیوایم کے کارکن اور رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی گرفتاریاں انصاف کی فراہمی کی جانب پہلا عملی قدم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات میں مصلحت اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آفتاب احمد شہید کے رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز تشدد سے قتل کا نوٹس لیکر اور اسکی شفاف تحقیقات کا حکم دیکرواضح کردیا ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور عہدے ، مرتبے اور اختیارات کو مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کی بیخ کنی کیلئے استعمال کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں جس پر ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد شہید کی رینجرز تحویل میں ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات ملک کی سلامتی کے ضامن اداروں کی ساکھ کی بحالی کیلئے بھی ضروری ہے جن رینجرز اہلکاروں نے آفتاب احمد شہید کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کیا ہے وہ کسی بھی قسم کی رعایت اور نرمی کے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق سخت سے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 11مارچ 2013ء کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر رینجرز کے چھاپے کے دوران اے پی ایم ایس او کے کارکن اور شعبہ اطلاعات کے رکن وقاص علی شاہ بھی رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے اور ان کے قتل میں ملوث اہلکار اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں یہ ہی نہیں بلکہ 2013ء کے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی آر میں ایم کیوایم کے40سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا اور اب بھی ایم کیوایم کے 140سے زائد کارکنان گرفتاریوں کے بعد سے لاپتہ ہیں جن کے اہل خانہ بھی انصاف کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب دیکھ رہے ہیں اوریہ امید اور آس لگائے بیٹھے ہیں کہ جس طرح آفتاب احمد شہید کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے نوٹس لیا اسی طرح ان کے پیاروں کیلئے بھی اپنے عہدے ، مرتبے اور اختیارات کا استعمال کریں گے اور انہیں انصاف دلائیں گے ۔ 

7/19/2024 2:12:51 PM