Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک سال سے لاپتہ لاہورکی مقامی صحافی زینت شہزادی کوبازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی


ایک سال سے لاپتہ لاہورکی مقامی صحافی زینت شہزادی کوبازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/11/2016
ایک سال سے لاپتہ لاہورکی مقامی صحافی زینت شہزادی کوبازیاب کرایاجائے ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
زینت شہزادی ایک صحافی کی حیثیت سے لاپتہ افراد کے کیسز کی اسٹوری پر کام کررہی تھیں کہ گزشتہ سال انہیں لاہورسے اس وقت اغواکرلیاگیاجب وہ لاپتہ افرادکیلئے قائم کمیشن میں پیش ہونے جارہی تھیں
زینت شہزادی کابھائی اپنی بہن کی عدم بازیابی کے صدمے کونہ سہہ سکا اورکچھ عرصہ قبل اس نے خودکشی کرلی
زینیت شہزادی کی ماں اپنی بیٹی کی جبری گمشدگی اوربیٹے کی موت کے دہرے صدمے کے باعث شدیدذہنی اذیت سے دوچارہیں اوراپنی بیٹی کی بازیابی کیلئے تقریباًایک سال سے دردرکی ٹھوکریں کھارہی ہیں
زینت شہزادی کی جبری گمشدگی ایک سیاسی نہیں بلکہ مکمل طورپرایک انسانی حقوق کامسئلہ ہے لہٰذا اس مسئلہ پرہمدردانہ غورکیاجائے اوراسے فی الفوربازیاب کرایاجائے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 10 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ لاہورکی مقامی صحافی زینت شہزادی کوبازیاب کرایاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ زینیت شہزادی ایک صحافی کی حیثیت سے لاپتہ افراد کے کیسز کی اسٹوری پر کام کررہی تھیں کہ گزشتہ سال19 اگست 2015ء کو انہیں نامعلوم افرادنے لاہورسے اس وقت اغواکرلیاجب وہ لاپتہ افرادکیلئے قائم کمیشن میں پیش ہونے جارہی تھیں۔ ایک سال ہونے کوآیاہے لیکن تاحال زینیت شہزادی کاکچھ پتہ نہیں چل سکاہے۔ زینت شہزادی کابھائی اپنی بہن کی عدم بازیابی کے صدمے کونہ سہہ سکا اورکچھ عرصہ قبل اس نے خودکشی کرلی جبکہ زینیت شہزادی کی ماں اپنی بیٹی کی جبری گمشدگی اوربیٹے کی موت کے دہرے صدمے کے باعث شدیدذہنی اذیت سے دوچارہیں اوراپنی بیٹی کی بازیابی کے لئے تقریباًایک سال سے دردرکی ٹھوکریں کھارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے زینیت شہزادی کی ماں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااور صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ زینت شہزادی کی جبری گمشدگی ایک سیاسی نہیں بلکہ مکمل طورپرایک انسانی حقوق کامسئلہ ہے لہٰذا اس مسئلہ پر ہمدردانہ غورکیاجائے اوراسے فی الفوربازیاب کرایاجائے اوران کی والدہ کوذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے ۔ 

7/19/2024 2:09:47 PM