Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماضی کی طرح گن پوائنٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا سلسلہ بند کیا جائے ، شبیر احمد قائم خانی


ماضی کی طرح گن پوائنٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا سلسلہ بند کیا جائے ، شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 5/10/2016
ماضی کی طرح گن پوائنٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کا سلسلہ بند کیا جائے ، شبیر احمد قائم خانی
متحدہ قومی موومنٹ کو تعصب اور نفرت کی بنیا د پر ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہے 
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کا رحیم یار خان کے تنظیمی دورے کے موقع پر اجلاس سے اظہار خیال
ذمہ داران و کارکنان کا جناب الطاف حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہاراور ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ
رحیم یار خان ۔۔۔۔10 مئی 2016 ؁ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح گن پوائنٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایم کیوایم کے ممبران پارلیمنٹ سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ کر ضمیر فروشوں کے ٹولے میں شامل ہو جائیں۔ 92 کی دہائی سے جاری ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے اس سلسلے کو اب بند ہو جاناچاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان کے تنظیمی دورے کے موقع پر ایم کیو ایم رحیم یار خان زون کے عہدیداران و کارکنان کے اجلا س سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زونل صدر چوہدری شاہد رسول ، سیکریٹری جنرل افتخار مغل ، نائب صدر یامین بھٹی، ایم پی ایم ایس او کے صدر حمزہ چوہدری ، شاہد اللہ جوائنٹ سیکریٹری اور تحصیل رحیم یار خان کے صدر محمود احمد سانگھی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔اس موقع پررحیم یار خان زون میں اضافہ کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سابقہ نائب صدر ملک اختر اعوان کو بطور سینئر نائب صدر رحیم یار خان زون میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے جو کہ پاکستان میں رائج جاگیردارنہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے اور ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے کہ جس نے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو ایوان بالا تک پہنچایا۔ ہماری یہ جدوجہد قائد تحریک کی قیادت میں جاری و ساری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج تعصب اور نفرت کی بنیاد پر ایم کیو ایم کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ ابھی چند روز قبل ڈاکٹر فاروق کے کوآرڈینیٹر اور سینئر کارکن آفتاب احمد کو رینجرز کی حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور تابوت بند کر کے لاش ہمارے حوالے کر دی گئی ۔ ایسے ہمارے درجنوں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا ہے اور سینکڑوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان نے جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھرپور اعتما د کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں 

7/19/2024 2:11:38 PM