سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوان کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پرایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار کی دلی مبارکباد
کراچی ۔۔۔ 10 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستارنے سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے رہنما مرکزی یوسف رضاگیلانی کوان کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ علی حیدرگیلانی کااغوااورتین سال تک ان کی عدم بازیابی کی وجہ سے یوسف رضاگیلانی اوران کے تمام اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت میں مبتلاتھے۔ تاہم اللہ تعالیٰ کاشکرہے کہ آج علی حیدرگیلانی کی بازیابی ممکن ہوگئی ہے جس پرہم یوسف رضاگیلانی اوران کے تمام اہل خانہ کودلی مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔