Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مصطفی کمال جیسے ضمیر فروش اور موقع پرست کے کہنے سے عوام جاہل نہیں ہوسکتی ، عارف خان ایڈووکیٹ


مصطفی کمال جیسے ضمیر فروش اور موقع پرست کے کہنے سے عوام جاہل نہیں ہوسکتی ، عارف خان ایڈووکیٹ
 Posted on: 5/9/2016 1
کراچی کے عوام پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں،رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ 
مصطفی کمال جیسے ضمیر فروش اور موقع پرست کے کہنے سے عوام جاہل نہیں ہوسکتی ، عارف خان ایڈووکیٹ 
مصطفی کمال کی پرانی عادت ، دھونس دھمکی کے طور طریقہ اور لہجہ میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے ، عارف خان ایڈووکیٹ 
عوام کا احترام ہر ایک ہر لازم و ملزوم ہے ، مصطفی کمال کو عوام کو جاہل قرار دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، عارف خان ایڈووکیٹ
لوگوں کی دل شکنی سے پرہیز کریں ورنہ انہیں بھی عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ، عارف خان ایڈووکیٹ 
کراچی کو جاہلوں کا شہر قرار دینے کے مصطفی کمال کے عوام دشمن بیان پر عارف خان ایڈووکیٹ کی برہمی ، غم وغصہ اور شدید تنقید 
کراچی ۔۔۔8، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے ضمیر فروش ٹولے کے سربراہ ہ مصطفی کمال کے اس بیان پر کہ ’’کراچی پہلے تعلیم کا گہوارہ تھا ، اب جاہلوں کا شہر بن گیا ہے ‘‘تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں اور ہمیشہ دوسروں سے زیادہ اچھے اور بروں کی پہچان رکھتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ کون ان سے مخلص ہے اور کون مفاد پرست ، یہی وجہ ہے کہ کراچی کے عوام نے ہمیشہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں عارف خان ایڈووکیٹ نے مصطفی کمال کے عوام دشمن بیان پر شدید برہمی ، غم و غصہ کا اظہار کیا اور تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مصطفی کمال جیسے ضمیر فروش اور موقع پرست کے کہنے سے نہ تو عوام جاہل ہوسکتی ہے اور نہ ہی بے شعور ۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی پرانی عادت ، دھونس دھمکی کے طور طریقہ اور لہجہ میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے ، سٹی ناظم کے زمانے میں بھی بعض لوگوں سے وہ تلخ زبان استعمال کرتے تھے جس کی ایک مثال عباسی شہیداسپتال میں خواتین سے بدکلامی اور نازیبا الفاظ کا استعمال ہے جس کی سی ڈی بھی موجود ہے ۔ عارف خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوام کا احترام ہر ایک ہر لازم و ملزوم ہے ، مصطفی کمال کو عوام کو جاہل قرار دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے اور وہ لوگوں کی دل شکنی سے پرہیز کریں ورنہ انہیں بھی عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 

7/19/2024 2:19:40 PM