Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمد سمیت زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں اور کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس پر مظاہرہ


آفتاب احمد سمیت زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں اور کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس پر مظاہرہ
 Posted on: 5/8/2016 1
آفتاب احمد سمیت زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں اور کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کا وہائٹ ہاؤس پر مظاہرہ
آفتاب احمد کی ہلاکت پر آرمی چیف راحیل شریف کے نوٹس اور امریکی دفتر خارجہ کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 
آرمی چیف ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کرائیں تو انہیں ہلاکتوں اور را ایجنٹی سمیت تمام جھوٹے الزامات کی حقیقتوں کا علم ہو جائے گا۔ متین یوسف
آفتاب شہید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تمام حقیقتیں بیان کردی ہیں،طاقتور اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا کڑا احتساب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
امریکہ بھر سے کارکنان واشنگٹن و قرب جوار کی ریاستوں سے ہمدردوں بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں کی سیکڑوں کی تعداد میں شرکت 
واشنگٹن ڈی سی۔۔۔7، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں غیر انسانی تشدد کے نتیجے میں ماورائے عدالت قتل ، ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی تقاریر ، تصاویر اور بیانات پر غیر آئینی پابندی، ایم کیو ایم کے دفاتر، کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں، مہاجر کارکنان کی جبری گمشدگیوں ، مہاجر عوم اور بالخصوص انکی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی شمیم صدیقی، عارف صدیقی، کامران حیدر، رکن معاون کمیٹی شاہد معین اور سہیل شمس، زونل انچارج محمد فرخ، ایم کیو ایم واشنگٹن چیپٹرکی ایڈہاک کمیٹی اور کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین، اراکین ایڈہاک کمیٹی واشنگٹن ڈی سی حفیظ الحق، مصباح باسط، عرفان جمالی، مطلوب زیدی، مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت واشنگٹن چیپٹر کے کارکنان، واشنگٹن اور قرب وجوار کی ریاستوں سے ہمدردوں بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں غیر انسانی تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کوطبعی موت قرارد دینے کے خلاف شدید احتجاج و نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھامے ہوئے تھے جس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں، مہاجر کارکنان کی جبری گمشدگیوں، ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر و بیانات پر پابندی کے خلاف نعرے اورکلمات درج تھے جبکہ بعض شرکاء نے ایم کیو ایم کے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے شہید کارکنان کی تصاویر پر مشتمل پلے کارڈز بھی تھامے ہوئے تھے۔ 
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے حراست کے دوران آفتاب احمدکی ہلاکت کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن مہاجر قوم پر ظلم کی انتہا ہوچکی ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے نام پر مہاجر قوم اور اسکی قیادت کو نشانہ بنا کر دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تمام حقائق بیان کردیئے ہیں اوریہ ثابت ہوچکا ہے کہ آفتاب احمد کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشددکا نشانہ بنایاگیا ہے۔ جنرل راحیل شریف،ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی شفاف کرائیں تو ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں اورجھوٹے الزامات کی حقیقت کا علم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت میں ایک سیاسی کارکن کا ماورائے عدالت قتل انتہائی افسوسناک ہے لیکن افسوس کہ وزیر اعظم نوازشریف نے نہ تو ماورائے عدالت ہلاکتوں کا نوٹس لیا اورنہ ہی آفتاب احمد کی شہادت پر تعزیت کرنے کی زحمت گوارا کی۔اس ظلم کے خلاف ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے صدائے احتجاج بلند کی مگر پاکستان کی وفاقی وصوبائی حکومتوں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 177 کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا ہے ، 56 کارکنان ماورائے عدالت قتل کردئے گئے ہیں اور سینکڑوں کارکنان آج بھی جیلوں میں اسیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف دلانا آرمی چیف کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور اداروں کے بعض افسران اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت منتخب نمائندوں، ذمہ داران و کارکنان کو گرفتاری و سنگین نتائج کی دھمکیوں کے ذریعے وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں یہ کیسی ٓآزادی ،کیسا انصاف ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کردارکشی کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر، تقریراورتصویر کو نشر وشائع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور آپریشن کی آڑ میں پوری مہاجرقوم اور اسکی قیادت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، یہ ظلم اور جبر پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف ایم کیو ایم میں زیرو ٹالرنس ہے آپ جرم اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضرور ٓپریشن کیجئے ایم کیو ایم نے ہمیشہ اس کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ مگر ایم کیو ایم اور مہاجر قوم کے خلاف جاری غیر اعلانیہ، ریاستی آپریشن کو بند کیا جائے۔ الطاف حسین کو آزادی اظہار کا آئنی حق دیا جائے۔ انہوں نے امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کراچی میں جاری آپریشن کے نام پر کی جانے والی انسانی حقوق کی مستقل خلاف ورزیوں اور خصوصاََ آفتاب احمد کی زیر حراست تشدد سے ہلاکت کا نوٹس لیئے جانے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ امریکی دفتر خارجہ انسانی حقوق کی مستقل خلاف ورزیوں خصوصاََ ماورائے عدالت ہلاکتوں کی بندش اور جبری گمشدہ کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا۔

7/19/2024 2:18:55 PM