Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیراہتمام جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیراہتمام جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد
 Posted on: 5/7/2016 1
متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیراہتمام جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد
مظلوموں کے قائد جناب الطاف حسین پر عائد غیر آئینی پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے ، شبیر احمد قائم خانی
آج ایم کیو ایم پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے 
عنقریب پنجاب کی دھرتی کا ہر مظلوم ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہو گا ، ملک وسیم کھوکھر
لاہور پریس کلب کے سامنے اظہار یکجہتی ریلی کے شرکاء سے خطاب
لاہور۔۔۔۔7 مئی 2016 ؁ء
ایم کیو ایم لاہور کے زیراہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس سے پریس کلب شملہ پہاڑی تک ریلی کا انعقاد کیا گیااس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ آج لاہور کے حق پرست عوام کی کثیر تعداد نے اس ریلی میں شرکت کر کے ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے منفی پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ جناب الطاف حسین پر عائد غیر آئینی وغیر جمہوری پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو تورنے کے خواب دیکھنے والے دیکھ لیں آج ایم کیو ایم پنجاب میں بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ ہم محب وطن لوگ ہیں اور ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا تھا اور اب ان کی اولادیں اس پاکستان کو چور ، لٹیروں سے بچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایم کیو ایم کو ہر انتخابات میں ووٹ دیکر ایم کیو ایم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے لہٰذا سازشی عناصر اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں ۔ ملک وسیم کھوکھر نے ریلی کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب پنجاب کی دھرتی کا ہر مظلوم ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہو گا اور روشن و مستحکم پاکستان کیلئے ایم کیو ایم کا ساتھ دیگا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ جیت حق اور سچ کی ہوئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد قوم ضمیر فروشوں کا برا انجام دیکھے گی ۔ اس موقع پر عابد گجر ادریس جامی ، سید شاہین انور گیلانی اور طاہر محمود نے بھی خطاب کیا۔ شبیر احمد قائم خانی نے ریلی کی قیادت کی جبکہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر، سینئر نائب صدر عابد گجر، نائب صدر ادریس جامی ، فنانس سیکریٹری کاشف خورشید، سیکریٹری نشرواطلاعات خرم شہزاد رانا ، سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی ، سیکریٹری جنرل میاں راشد علی اور لاہور کے صدر طاہر محمود سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ریلی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی لاہور پریس کلب شملہ پہاری ، لاہور پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء موٹر سائیکلوں ، کاروں اور دیگر گاڑیوں پر سوار تھے جنہوں نے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے پرچم اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر کارکنان کی جانب سے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں فلگ شگاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ 






تصاویر

7/19/2024 2:09:21 PM