Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کل بروزاتوارلندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا


ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہید کے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کل بروزاتوارلندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 Posted on: 5/7/2016 1
ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کل بروزاتوارلندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا 
احتجاجی مظاہرہ توار کو دوپہر ایک بجے کیا جائے گا ، ہائی کمیشن کوایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی
آفتاب احمدشہید اور دیگر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اوردیگر زیادتیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاجائیگا
لندن۔۔۔7  مئی 2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈی نیٹراورسینئرکارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف دنیابھرمیں احتجاجی مظاہروں کے انعقادکے سلسلے میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام کل بروزاتوار کو دوپہر ایک بجے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ہائی کمیشن کوایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی اورپاکستان میںآپریشن کے دوران آفتاب احمدشہید اورایم کیوایم کے دیگر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، مسلسل گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اوردیگر زیادتیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا۔واضح رہے کہ ستمبر2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران کراچی میں ایم کیو ایم کے 57کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے، بیشترکارکنوں کوحراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعدان کی تشددزدہ لاشیں شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکی گئیں ۔اس کے علاوہ ایم کیوایم کے 171کارکنان گرفتاری کے بعدسے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں ان کے والدین اور گھر والوں کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے۔ان زیادتیوں کے واقعات کی وجہ سے عوام میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے۔ دریں اثناء ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے انسانیت کا درد رکھنے والے تمام برٹش پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والے متعصبانہ سلوک اور سندھ کے شہری علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔ 

7/19/2024 2:14:50 PM