Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمدکی دوران حراست شہادت کاواقعہ ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے ،ایم کیوایم شعبہ خواتین


آفتاب احمدکی دوران حراست شہادت کاواقعہ ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے ،ایم کیوایم شعبہ خواتین
 Posted on: 5/7/2016 1
آفتاب احمدکی دوران حراست شہادت کاواقعہ ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے ،ایم کیوایم شعبہ خواتین
ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست میں بہیمانہ تشددکے باعث شہادت پرایم کیوایم شعبہ خواتین کااظہارمذمت 
ایم کیوایم کے 65سے زائد کارکنوں کواسی طرح گرفتاری کے بعد دوران حراست تشددکانشانہ بناکربے دردی سے شہیدکیاجاچکاہے
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے راحیل شریف پراعتماد اور یقین ہے کہ وہ انصاف کریں گے
کراچی۔۔۔7مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے اراکین نے ایم کیوایم کے کارکن اورسینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈنیٹر آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست میں بہیمانہ تشددکے باعث شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کاتسلسل قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں شعبہ خواتین نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے 65سے زائد کارکنوں کواسی طرح گرفتاری کے بعد دوران حراست تشددکانشانہ بناکربے دردی سے شہیدکیاجاچکاہے لیکن آج تک ماورائے عدالت قتل کے کسی ایک بھی واقعہ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ آفتاب احمدکی دوران حراست شہادت کاواقعہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے یہی وجہ ہے کہ انسانیت پریقین رکھنے والا ہرفرد آج اس واقعہ کی کھل کرمذمت کررہاہے ۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں،انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء، قلمکاروں، صحافیوں اورتجزیہ نگاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ پرآوازاحتجاج بلندکریں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔ ہمیں راحیل شریف پر مکمل اعتماد ہے اور یقین ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔

7/19/2024 2:23:46 PM