لندن میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدسے پوچھ گچھ کی خبر قطعی بے بنیادہے ۔ترجمان ایم کیوایم
اس خبرکاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،ایم کیوایم اس شرانگیزخبرکی سختی سے تردید کرتی ہے۔ترجمان
لندن۔۔۔ 26 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض چینلز پرنشرہونے والی اس خبر کوقطعی بے بنیادقراردیا ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس خبرکاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اورایم کیوایم اس شرانگیزخبرکی سختی سے تردید کرتی ہے۔