Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن کاشف کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرقانونی تحویل میں تھے۔رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے کارکن کاشف کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرقانونی تحویل میں تھے۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/26/2016
ایم کیوایم کے کارکن کاشف کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرقانونی تحویل میں تھے۔رابطہ کمیٹی
کاشف کوگزشتہ سال 2015ء میں دبئی سے گرفتارکیاگیاتھا ،ان کی گرفتاری کی خبریں نہ صرف بیشترنیوز چینلزنے نشرکی تھیں بلکہ متعدداخبارات میں بھی یہ خبرشائع ہوئی تھی
اور ان کے اہل خانہ نے انکی بازیابی کیلئے دبئی اورپاکستان میں ہرسطح پر قانونی طورپرکوششیں بھی کیں تھیں
رینجرزکی جانب سے کاشف کی گرفتاری آج صبح نائن زیروکے قریب سے ظاہرکرنے کادعویٰ کھلا جھوٹ ہے۔ رابطہ کمیٹی
جب کاشف کی گرفتاری کادعو یٰ سراسرجھوٹ پرمبنی ہے توکیا اسلحہ کی برآمدگی اوردیگرباتوں میں کوئی صداقت ہوسکتی ہے؟ رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 26 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن کاشف کی گرفتاری آج صبح نائن زیروکے قریب سے ظاہرکرنے کوکھلا جھوٹ قرار دیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقت تویہ ہے کہ کاشف کو 2015ء میں دبئی سے گرفتارکیاگیاتھا ۔ان کی گرفتاری کی خبریں نہ صرف بیشترنیوز چینلز نے نشرکی تھیں بلکہ متعدداخبارات میں بھی یہ خبرشائع ہوئی تھی۔ کاشف گزشتہ کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرقانونی تحویل میں تھے اور ان کے اہل خانہ نے انکی بازیابی کیلئے دبئی اورپاکستان میں ہرسطح پر قانونی طورپرکوششیں بھی کیں تھیں۔دوروزقبل کراچی پریس کلب میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ہونے والے دھرنے میں کاشف کی اہلیہ نے نہ صرف شرکت کی تھی بلکہ وہاں موجودمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اپنے شوہر کی بازیابی کامطالبہ بھی کیاتھا۔ کئی ماہ بعدرینجرزنے انتہائی حیرت انگیز طور پر کاشف کوآج صبح نائن زیرو کے قریب سے گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ کاشف کی نشاندہی پر بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب کاشف کی آج صبح گرفتاری کے حوالے سے رینجرزکے دعو یٰ سراسرجھوٹ پرمبنی ہے توان کے حوالے سے اسلحہ کی برآمدگی اوردیگرباتوں میں کتنی صداقت ہوسکتی ہے اس کا اندازہ عوام خوب لگاسکتے ہیں۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کاشف کے حوالے سے پیش کی جانے والی من گھڑت خبریں اور ان سے منسوب اسلحہ دراصل ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کا حصہ ہے جس کامقصدایم کیوایم کوایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دہشت گردتنظیم بناکرپیش کرنااورایم کیوایم کے ہرکارکن کو گرفتارکرکے ایک سیاسی کارکن نہیں بلکہ ایک دہشت گرد، ٹارگٹ کلراورجرائم پیشہ شخص بناکر پیش کرناہے تاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کودرست قراردیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے مطالبہ کیاکہ رینجرزکے غیرقانونی وغیرآئینی اقدامات کافوری نوٹس لیاجائے۔
وڈیو

7/19/2024 4:21:21 PM