Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں پررابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کااظہار


کراچی میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں پررابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کااظہار
 Posted on: 4/25/2016
کراچی میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں پررابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کااظہار
شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے،رابطہ کمیٹی 
شہر میں پانی کی قلت کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا کی جانب سے من مانی قیمتوں پر پانی فروخت کیا جارہا ہے،رابطہ کمیٹی 
سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودشہر میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس کا کاروبار جاری ہے ، رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔25، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پانی کے شدید بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہریوں کی جانب سے پانی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود انہیں پانی فراہم نہیں کیاجارہا ہے اور وہ مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں پانی کی قلت کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا کی جانب سے من مانی قیمتوں پرپانی فروخت کیاجارہا ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک منظم منصوبہ کے تحت شہر کراچی کے عوام کی پانی جیسی بنیادی ضرورت پوری نہیں کی جارہی ہے اور ان کے معمولات زندگی متاثرکرکے انہیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودشہر میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس کا کاروبار ہے جاری ہیں ،یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہریوں کو جائز طریقے سے تو پانی فراہم نہیں کیاجارہا ہے اور ٹینکر مافیا ٹینکر کے ٹینکر بھر بھر کر پانی فروخت کررہی ہے جس سے ٹینکر مافیا اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی روکنے میں ملوث عناصر کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور دیگر مسائل جھیل رہے ہیں اور دوسری جانب انہیں بنیادی سہولت سے محروم رکھاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور شہریوں کو مسلسل اور بلا رکاوٹ پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس ، مثبت اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں 

7/19/2024 4:18:26 PM