Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے جلسہ عام میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بیہودگی اور توہین آمیز سلوک انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ محترمہ زریں مجید


تحریک انصاف کے جلسہ عام میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بیہودگی اور توہین آمیز سلوک انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ محترمہ زریں مجید
 Posted on: 4/25/2016
تحریک انصاف کے جلسہ عام میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بیہودگی اور توہین آمیز سلوک انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ محترمہ زریں مجید
اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین شرکاء کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آچکے ہیں
قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کی ذہنی تربیت کی کہ تمام خواتین کااپنی ماؤں بہنوں کی طرح احترام کریں،زریں مجید
قائدتحریک کی تربیت کانتیجہ ہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں بیہودگی کاکوئی واقعہ نہیں ہوتابلکہ ایک فیملی کاماحول ہوتاہے ۔ محترمہ زریں مجید 
عمران خان کوچاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کوخواتین کااحترام سکھائیں، ان کی تربیت کریں ۔ محترمہ زریں مجید
کراچی ۔۔۔ 25 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زریں مجید نے گزشتہ روزاسلام آبادمیں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسہ عام میں شرکت کرنے والی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بیہودگی اورتوہین آمیزسلوک کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں محترمہ زریں مجید نے کہا کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین شرکاء حتیٰ کہ خواتین صحافیوں تک کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آچکے ہیں اورماضی کی طرح کل کے جلسہ عام میں بھی خواتین کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہی جس طرح بدسلوکی اوربدتمیزی کی گئی ہے وہ انتہائی افسوسناک اورشرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے خواتین کے احترام کے حوالے سے اپنے کارکنوں کی ذہنی تربیت کی اورانہیں یہ بتایاکہ تمام خواتین کااپنی ماؤں بہنوں کی طرح احترام کریں، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں بیہودگی کاکوئی واقعہ نہیں ہوتا بلکہ ایک فیملی کاماحول ہوتاہے ۔ محترمہ زریں مجید نے کہاکہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کوخواتین کا احترام سکھائیں، ان کی تربیت کریں اوراگر وہ ایسانہیں کرسکتے تو خواتین کواپنے جلسوں میں شرکت کی دعوت نہ دیں۔

7/19/2024 4:27:16 PM