Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

باغ جناح میں ہونے والے جلسہ میں زبردستی لائے گئے کنٹینرزکی واپسی اورانہیں رقوم کی ادائیگی نہ کئےجانے کانوٹس لیاجائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورآئی جی سندھ سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ


باغ جناح میں ہونے والے جلسہ میں زبردستی لائے گئے کنٹینرزکی واپسی اورانہیں رقوم کی ادائیگی نہ کئےجانے کانوٹس لیاجائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورآئی جی سندھ سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
 Posted on: 4/25/2016
باغ جناح میں ہونے والے جلسہ میں زبردستی لائے گئے کنٹینرزکی واپسی اورانہیں رقوم کی ادائیگی نہ کئےجانے کانوٹس لیاجائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورآئی جی سندھ سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 25 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ گزشتہ روز باغ جناح میں ہونے والے ایک جلسہ میں زبردستی لائے گئے کنٹینرزکی واپسی اورانہیں رقوم کی ادائیگی نہ کئے جانے کانوٹس لیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز کے جلسہ کے اسٹیج کیلئے کنٹینرزکوزبردستی لایاگیاجن کی واپسی کے لئے آج نہ تولفٹر فراہم کئے گئے اورنہ ہی کنٹینروالوں کوان کاکرایہ اداکیاگیااورکنٹینرزوالے آج دن بھر اس کیلئے دہائیاں دیتے رہے لیکن عوام کی ہمدردی کادم بھرنے والے نام نہاد عناصرنے ان کی فریادوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورآئی جی سندھ سے اپیل کی کہ ان کنٹینرزمالکان کی فریادپرتوجہ دی جائے اورانہیں کنٹینرزاوران کاکرایادلوایاجائے ۔

7/19/2024 4:20:32 PM