Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے دوسرے روزبھی شہر بھرمیں مختلف مقامات


ایم کیوایم خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے دوسرے روزبھی شہر بھرمیں مختلف مقامات
 Posted on: 4/23/2016
ایم کیوایم خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے دوسرے روزبھی شہر بھرمیں مختلف مقامات
پر کیمپس لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کیلئے لگائے گئے کیمپوں پر شدید گرمی سے متاثرہ سینکڑوں نوجوانوں ، بزرگوں ،
خواتین اور بچوں کو ٹھنڈا پانی ، نمکول ، گلوکوز ، ،انجکشن اورجان بچانے والی دیگرادویات فراہم کی گئیں 
کراچی کے متاثرہ شہریوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک کیمپس سے استعفادہ کیااورایم کیوایم اور
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں خصوصی دعائیں کیں
کراچی: ۔۔۔23، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تحت کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے دوسرے روزبھی شہر بھرمیں مختلف مقامات پر طبّی کیمپس لگا دیئے گئے جہاں ایم کیوایم کی میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان نے شدید گرمی سے متاثرہ عوام خصوصاًبزرگوں،خواتین ،بچوں اور نوجوانوں کوٹھنڈے پانی کی بوتلیں، نمکول، گلو کوز ،گھلے تولیے اوردیگر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں اورضرورت مندافرادکوخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں لگائے جانے والے ہیٹ اسٹروک کیمپوں کا دورہ کیا اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کی جانب سے شہریوں کوبروقت طبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ہیٹ اسٹروک کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ڈاکٹروں ، رضاکاروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم کے زیراہتمام یہ ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کیلئے کیمپس لانڈھی ٹاؤن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے آفس اورکورنگی ٹاؤن میں راج محل گارڈن نزدکشتی والی بلڈنگ کورنگی نمبر2 جبکہ ملیر ٹاؤن میں مین جناح اسکوائرملیریوسی5 اسی طرح شاہ فیصل کالونی ٹاؤن میں نمبر3چورنگی نزدنورمسجدشاہ فیصل،گلستان جوہرمیں پرفیوم چوک پرجبکہ اسکیم 33معمارٹاؤن میں ابوالحسن اصفہانی روڈعقب بینک الفلاح نزد پیرا ڈائس بیکری اورگلشن اقبال ٹاؤن میں ٹاؤن آفس گلشن اقبال میں جبکہ پی آئی بی کالونی ٹاؤن میں تین ہٹی اسٹاپ اورلائنزایریا ٹاؤن آفس کے نزد،اسی طرح سوسائٹی ٹاؤن میں کے کے ایف بلڈنگ بہادرآباد،جبکہ محمودآبادٹاؤن میں محمودآبادگیٹ یوسی4الراضی ہسپتال ،ڈیفنس میں پنجاب چورنگی اوربرنس روڈ ٹاؤن تکون پارک نزد صابری ہوٹل،رنچھوڑلائن میںیوسی22لک پتی چوک رنچھوڑلائن ،لیاری میںیوسی18صدیق وہاب روڈنزدشمع پیلس کی گلی ،پاک کالونی ٹاؤن میں کمال پیٹرول پمپ نزد بڑا بورڈ، بلدیہ ٹاؤن میں بلدیہ نمبر3نزدحبیب بینک،اسی طرح قصبہ علیگڑھ میں قذافی چوک نمبر1جبکہ اورنگی ٹاؤن میں اورنگی ٹاؤن نمبر5چورنگی ،سرجانی ٹاؤن میں ملینیم پیٹرول پمپ سیکٹر4-B،نیوکراچی میں سندھی ہوٹل اورنارتھ کراچی یوسی3سیکٹر5C-4باڑہ مارکیٹ جبکہ نارتھ ناظم آبادمیں حیدری مارکیٹ میں اورناظم آباد گلبہار ٹاؤن میں خلافت چوک پرجبکہ لیاقت آبادمیں الکرم اسکوائراورفیڈرل بی ایریا میں PMAلان نزدواٹرپمپ چورنگی ، نیو کراچی 4-J آخری اسٹاپ دو منٹ چورنگی ،AO کلینک کے نزدیک ناظم آباد، عباسی شہید اسپتال، عائشہ منزل چورنگی ، چنیوٹ اسپتال کورنگی، کورنگی ڈھائی نمبر مین اسٹاپ، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر05، انڈس اسپتال کورنگی کراسنگ،سول اسپتال ،لانڈھی بابر مارکیٹ ، گلستان جوہر جوہر موڑ، گلستان جوہرنزد کانٹینینٹل بیکری، گلشن چورنگی جناح اسپتال، سرجانی خدا کی بستی ، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ، کے آئی ایچ ڈی اسپتال فیڈرل بی ایریا بلاک 16، محمود آباد نمبر 06نزد بلوچ کالونی ، میمن میڈیکل اسپتال حسین آباد، نہال اسپتال ملیر کالا بورڈ،کے کے ایف سرد خانہ نزد برف خانہ ملیر،کے کے ایف سردخانہ نیو کراچی یوپی موڑ، ناگن چورنگی، نیوکراچی نالااسٹاپ ، اورنگی ٹاؤن نمبر 05 کے ایم سی آفس کے سامنے، اورنگی سردخانہ قطر موڑ، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، رفاہ عام سوسائٹی شاہ فیصل کالونی، شاہ فیصل کالونی نمبر 02، لیاقت آبادنمبر10 ، تین ہٹی مین چورنگی ، ضیا الدین اسپتال، جہانگیر روڈ سرد خانہ کے مقامات پر لگائے گئے ہیں جبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں بھی ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور وہاں بھی ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین موجود رہیں گے ۔ اس موقع پرکراچی کے متاثرہ شہریوں نے شہربھرمیں ایم کیوایم اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپس سے استعفادہ کیااورایم کیوایم اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں خصوصی دعائیں کیں۔ ہیٹ اسٹروک کیمپوں کے دوسرے روزبھی مجموعی طور پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی درجنوں ایمبولینسیں بھی ڈرائیور سمیت موجود تھیں۔ 

7/19/2024 4:23:15 PM