Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست کارکنان وعوام احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین


حق پرست کارکنان وعوام احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین
 Posted on: 4/22/2016
حق پرست کارکنان وعوام احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین
گزشتہ کئی برسوں سے ایم کیوایم کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ، الطاف حسین
ایم کیوایم دشمنی میں مظلوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔22، اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام کل برو ز ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے ایم کیوایم کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ، ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں ،ذمہ داروں ، منتخب عوامی نمائندوں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ، درجنوں کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا ہے اور ایم کیوایم دشمنی میں مظلوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت کل کراچی پریس کلب کے باہر بے گناہ کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں ، حق پرست شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ، ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کی رہائی اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے پرامن جمہوری احتجاجی دھرنا منعقد کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، طالب علموں اور نوجوان کارکنان سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرکے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازش کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں۔ 


7/19/2024 4:18:52 PM