Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی بھر میں شدید گرمی پڑ نے کی پیشنگوئی کے باعث ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کل بروز جمعہ کراچی ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے طبی کیمپس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔

 Posted on: 4/21/2016

34مقامات پرموجود کیمپس پر تربیت یافتہ طبی عملہ اور متاثرین کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے لئے 82 ایمبولینسز ہمہ وقت موجو درہیں گی
کراچی ۔۔۔21، اپریل 2016ء
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی بھر میں کل بروز جمعہ شدید گرمی پرآنے کے پیشنگوئی کے باعث ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن زیر انتظام کراچی کے 34 مقامات پرممکنہ طورپر ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے طبی کیمپس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ جہاں پرکسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ طبی عملہ اور متاثرین کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے لئے 82 ایمبولینسز ہمہ وقت موجو درہیں گی ۔ اس سلسلے میں مذکورہ مقامات پر طبی کیمپس موجود ہو ں گے ۔ کراچی کے علاقے 4-Jکے آخری اسٹاپ دو منٹ چورنگی ،AO کلینک کے نزدیک ناظم آباد، عباسی شہید اسپتال، عائشہ منزل چورنگی ، چنیوٹ اسپتال کورنگی، کورنگی ڈھائی نمبر مین اسٹاپ، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر05، انڈس اسپتال کورنگی کراسنگ،سول اسپتال ،لانڈھی بابر مارکیٹ ، گلستان جوہر جوہر موڑ، گلستان جوہر نزد کانٹینینٹل بیکری، گلشن چورنگی جناح اسپتال، سرجانی خدا کی بستی ، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ، کے آئی ایچ ڈی اسپتال فیڈرل بی ایریا بلاک 16، محمود آباد نمبر 06نزد بلوچ کالونی، میمن میڈیکل اسپتال حسین آباد، نہال اسپتال ملیر کالا بورڈ،کے کے ایف سرد خانہ نزد برف خانہ ملیر،کے کے ایف سردخانہ نیو کراچی یوپی موڑ، ناگن چورنگی، نیوکراچی نالا اسٹاپ,، اورنگی ٹاؤن نمبر 05 کے ایم سی آفس کے سامنے، اورنگی سردخانہ قطر موڑ، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، رفاہ عام سوسائٹی شاہ فیصل کالونی، شاہ فیصل کارڈک نمبر 02، لیاقت آبادنمبر 10، تین ہٹی مین چورنگی ، ضیا الدین اسپتال، جہانگیر روڈ سرد خانہ اور کے کے ایف کے مرکزی دفترپر بھی طبی عملہ موجود رہے گا۔

7/19/2024 4:22:40 PM