Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اوکاڑہ کے مزارعین کو انکی زمینوں سے بیدخل کرنے کا عمل بند کیا جائے، ان کا جسمانی و معاشی قتل بند کیا جائے۔ الطاف حسین


اوکاڑہ کے مزارعین کو انکی زمینوں سے بیدخل کرنے کا عمل بند کیا جائے، ان کا جسمانی و معاشی قتل بند کیا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/20/2016
اوکاڑہ کے مزارعین کو انکی زمینوں سے بیدخل کرنے کا عمل بند کیا جائے، ان کا جسمانی و معاشی قتل بند کیا جائے۔ الطاف حسین
فوجی اہلکاروں کی جانب سے مزارعین پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ الطاف حسین
مزارعین کو فوج کی طاقت کے ذریعے ان کی جدی پشتی زمین سے بیدخل کیا جارہا ہے، مزارعین کے ساتھ یہ ظلم بند کیا جائے
مظلوم مزارعین کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 20 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب کے شہراوکاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزارعین کوانکی زمینوں سے جبری بیدخل کرنے ،ان پر فائرنگ کرنے اورظلم وزیادتیوں کانشانہ بنانے کی شدیدمذمت کی ہے اور صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاہے کہ مزارعین کے ساتھ زیادتیاں بندکرائی جائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ کونساانصاف ہے کہ غریب مزارعین کوان کے حقوق فراہم کرنے کے بجائے فوجی اہلکاروں کی جانب سے ان مزارعین پر گولیاں چلائی جارہی ہیں اورانہیں فوج کی طاقت کے ذریعے ان کی جدی پشتی زمین سے بیدخل کیاجارہاہے ، انہیں پرامن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، ان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں اوران پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ اوکاڑہ کے ان مزارعین کے ساتھ یہ ظلم بندکیاجائے ،انہیں ان کی زمینوں سے بیدخل کرنے کاعمل بندکیاجائے،ان کاجسمانی ومعاشی قتل بندکیاجائے۔انہوں نے مظلوم مزارعین کے ساتھ مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔ 

7/19/2024 4:18:47 PM