Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی تقاریرو تصاویر پرلاکھ پابندیاں لگانے کے باوجود الطاف حسین کی محبت کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، لیبر ڈویژن جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان


الطاف حسین کی تقاریرو تصاویر پرلاکھ پابندیاں لگانے کے باوجود الطاف حسین کی محبت کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، لیبر ڈویژن جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان
 Posted on: 4/20/2016
الطاف حسین کی تقاریرو تصاویر پرلاکھ پابندیاں لگانے کے باوجود الطاف حسین کی محبت کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، لیبر ڈویژن جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان 
ضمیر فروش ٹولے کو مایوس ہوکر کراچی سندھ سے واپس جانا پڑھے گا رکن لیبر دویژن مرزا عرفان بیگ
ضمیر فروش عناصر کتنی بھی سازش کرلیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو بر قرار رکھنا ہے، انچارج لیبر دڈیژن حیدر آباد جاوید خان
ایم کیوایم حیدر آبادکے زونل آفس میں منعقدہ لیبر ڈویژن کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
حیدر آباد ۔۔20 اپریل 2016ء
ایم کیوایم حیدر آبادکے زونل آفس میں لیبر ڈویژن کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لیبر ڈویژن جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان،رکن کمیٹی مرزا عرفان بیگ اور لیبرڈویژن حیدر آباد کے انچارج جاوید خان دیگر ذمہ داران کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔لیبر ڈیژن جوائنٹ انچارج انجینئر کاشف خان نے جنرل ورکرزاجلااس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حیدر آباد کی عوام کل بھی الطاف حسین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے چاہیے ملک دشمن عناصراور ضمیر فروش کتنی بھی سازشیں کرلیں ہمیں الطاف حسین سے دور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی تقریر، تصاویر پرلاکھ پابندیاں لگا دو لیکن تم ہمارے دلوں سے الطاف حسین کو نہیں نکال سکتے ہو۔ انہوں نے کہاکہ آج ضمیر فرروش مصطفی کمال اینڈ کمپنی جو اپنے بلیک منی کو وائٹ منی کرنا چاہتے ہیں اور اپنے نظامت کے دور میں کمائے گئے پیسوں کو وائٹ کرنے ایجنسی کے سرپرستی میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بد عنوانی، لوٹ مار، چائنا کٹنگ او ردیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کووشش کی جارہی ہے اور قائد تحریک کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرکے عوام کو ایم کیوایم او رالطاف حسین سے بد ظن کرنے کی سازش ہے جس میں ماضی کی طرح ان کو ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اس تمام تر بہودگی اور اشتعال انگیزی کے جواب میں مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور کارکنان ، عوام کو صبر کو درس دیا ہے ۔ لیر ڈویژن کے رکن مرزا عرفان بیگ نے کہاکہ قائد تحریک ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے طالبانائزیشن کے حوالے سے سب سے پہلے اس وقت کی موجود ہ حکومت کو آگاہ کیاتھا مگر ان کی باتوں کو مزاق میں اڑادیا گیا تھالیکن وقت نے ثابت کیا کہ الطاف حسین کی کہی گئے بات درست ثابت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضمیر فروش ٹولے کو مایوس ہوکر کراچی سندھ سے واپس جانا پڑھے گا۔حیدر اآبادلیبر ڈویژن کے انچارج جاوید خان نے کہاکہ ضمیر فروش عناصر کتنی بھی سازش کرلیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو بر قرار رکھنا ہے اور قائدتحریک کے پیغام کو پھیلانے کیلئے اپنا بھر پور کراداد کرناہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور ہمیشہ رہے گا

7/19/2024 4:31:54 PM