Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں خواتین کا اجتماع


ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں خواتین کا اجتماع
 Posted on: 4/20/2016
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں خواتین کا اجتماع 
اجتماع میں کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے اسٹالز لگائے گئے جبکہ اسپیشل خواتین اور نابینا بچوں نے جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے نغمات گائے 
حق پرست مائیں، بہنیں، بیٹیاں آج بھی پوری استقامت کے ساتھ جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،کشور زہرا
تاریخ شاہد ہے کہ جناب الطاف حسین کے خلاف جس نے بھی سازش کی اس نے ہمیشہ منہ کی ہی کھائی۔ محترمہ فوزیہ حمید
الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہی 98 فیصد غریب و متوسط عوام اپنے غضب شدہ حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔ ہیرسوہو
ایم کیوا یم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ، عزیزآباد میں منعقدہ خواتین کے اجتماع سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 20؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ، عزیزآباد میں خواتین کا اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ اجتماع میں کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے اسٹالز بھی لگائے تھے جبکہ پنڈال میں خوبصورت اسٹیج بنایا گیا تھا جس پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے الفاظ جلی حروف میں تحریر تھے۔ اجتماع میں اسپیشل خواتین اور نابینا بچوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نغمات گائے جبکہ اجتماع کے اختتام پر قوالی کا پروگرام بھی ہوا ۔ خواتین کے اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی لندن سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا نے کہا کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر سازشی ہتھکنڈوں اور دھمکیوں کے ذریعے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ ہم جناب الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ کر ضمیر فروش ٹولے میں شامل ہوجائیں لیکن آج کے اس اجتماع میں اتنی بڑی تعداد میں حق پرست ماؤں، بہن، بیٹیوں کی شرکت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی پوری استقامت کے ساتھ جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایک ایک ماں ، بہن اور بیٹی متحد و منظم ہے اور حقوق کی جدوجہد میں آنے والے ہر مشکل ، آزمائش اور کٹھن حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرائی کلینگ مشین لگانے والوں نے ایم کیوایم دشمنی میں ایم کیوایم سے نکالے گئے جرائم پیشہ ، چائنا کٹنگ اور غریبوں کے مکانات پرقبضوں میں ملوث عناصر کو لاکر ثابت کردیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ اور اصولی جدوجہد سے خوفزدہ ہیں اور مائنس الطاف حسین کے شرمناک فارمولے پر عمل پیرا ہیں ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جناب الطاف حسین کے خلاف جس نے بھی سازش کی اس نے ہمیشہ منہ کی ہی کھائی ہے اور آج ضمیر فروشوں کے ٹولے میں جو لوگ شامل ہورہے ہیں انہیں صاف ستھرا اور دودھ کا دھلا بنا کر پیش کیاجارہا ہے جبکہ کل تک ان لوگوں کے نام جے آئی ٹیز میں شامل تھے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو نے کہا کہ ایم کیوا یم ، جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا وہ تحفہ ہے جس کے پرچم تلے آج ملک کی تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کے لوگ اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں اور اس بات میں کوئی مبالغہ نہیں کہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہی ملک کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے عوام اپنے غضب شدہ حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔





تصاویر

7/19/2024 4:17:49 PM