Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے سبب لوگوں کے جانی و مالی نقصانات پر رابطہ کمیٹی کا دکھ اور افسوس کااظہار


گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے سبب لوگوں کے جانی و مالی نقصانات پر رابطہ کمیٹی کا دکھ اور افسوس کااظہار
 Posted on: 4/17/2016
گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے سبب لوگوں کے جانی و مالی نقصانات پر رابطہ کمیٹی کا دکھ اور افسوس کااظہار 
بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا زالہ کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کو گلگت بلتستان میں فعال کرکے متاثرین کی بحالی کے کاموں کو تیز کرے، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 17؍ اپریل2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب لوگوں کے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات بہہ گئے اور زمینی راستے منقطع ہوگئے ہیں جس کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت کی امداد کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بتلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اور نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل فعال کرکے متاثرین کی بحالی کے کاموں کو تیز کیاجائے ۔

7/19/2024 4:22:08 PM