Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ،ٹنڈوالہیاراورسانگھڑمیں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ دارن وکارکنان کااہم اجلاس


ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ،ٹنڈوالہیاراورسانگھڑمیں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ دارن وکارکنان کااہم اجلاس
 Posted on: 4/16/2016
ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ،ٹنڈوالہیاراورسانگھڑمیں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ دارن وکارکنان کااہم اجلاس،مجموعی خبر
کراچی میں اجلاس لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی ،نامزدمیئر،
ڈپٹی میئر،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز،ایم کیوایم شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران کی بڑی تعداد شرکت 
کراچی ۔۔۔16اپر یل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام حق پرست اراکین پارلیمنٹرین،نامزدمیئروڈپٹی میئر،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز،مخصوص نشستوں پرایم کیوایم کے نمائندوں اورشعبہ جات کااہم اجلاس ہفتے کی شام کراچی میں لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادسمیت حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ،ٹنڈوالہیار،سانگھڑمیں بیک وقت منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیا۔ کراچی میں منتخب نمائندوں اورشعبہ جات کے اجلاس سے قائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں حسب روایت غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈکوپنڈال کادرجہ دیکر اس میں حاضرین کے لئے ہزاروں کرسیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ گراؤنڈمیں مغرب کی جانب سے بڑاسٹیج بنایاگیاتھاجس پربڑی اسکرین لگائی تھی اسکرین پر’’حق پرست اراکین اسمبلی ،نامزدمیئروسیم اختر،ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرا،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین، کونسلرز اورشعبہ جات کے اراکین سے قائدتحریک الطاف حسین کاٹیلی فونک خطاب‘‘۔منتخب نمائندوں کے اجلا س میں ایم کیو ایم کی را بطہ کمیٹی کے سنےئر ڈپٹی کنوینرز، ڈاکٹر محمدفاروق ستار،عامر خان، ڈپٹی کنوینر زکہف الوریٰ ، کنور نوید جمیل،اراکین را بطہ کمیٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں شریک حق پر ست اراکین نو منتخب چیئرمین ،وائس چےئرمین، کونسلرز اور شعبہ جات کے اراکین کاجوش وخروش قابل دیدتھاجنہوں نے اپنے ہا تھو ں میں قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی تصاویز اٹھا رکی تھی اوران کی جانب سے وقفے وقفے سے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شفاف نعر ے بلندکیے جاتے رہے ۔اجلاس میں شعبہ خواتین کی باجیوں نے غیرمعمولی تعدادمیں شرکت کی تعدادجگہ جگہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویرلگا ئی گئی تھی ۔منتخب نمائندوں کے اجلاس میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے دوران بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتازگلوکارماسٹراسلم ،سینیٹرسیف ،گذشتہ روزایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والے سابق سیشن جج کرم چنداورحیدرامام رضوی کواسٹیج پرآنے کی دعوت کی ۔ جناب الطاف حسین کاخطاب بغیرکسی وقفے کے ایک گھنٹے سے زائدجاری رہاجس میں انہوں نے منتخب نمائندں،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترظلم و جبر کے باوجودجوکارکنان وذمہ داران ثابت قدم ہیں میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔بعدازاں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ماسٹراسلم اورمرادعلی مراد نے تنظیمی ترانے بھی گائے ۔کراچی کی طرح حیدرآباد،میرپورخاص،نوابشاہ ٹنڈوالہیار اورسانگھڑمیں بھی جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں متعلقہ شہروں میں پنڈال تیارکیے گئے تھے جبکہ اندرون جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں حیدرآباد، میرپورخاص ،سکھر ، نوابشاہ ، ٹنڈوالہیار اورسانگھڑسے منتخب نمائندوں خصوصاً یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرزسمیت ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان اورٹاؤن کے کارکنان کاجوش و خروش قابل دیدتھاجنہوں نے اجلاس میں غیرمعمولی تعدادمیں شرکت کی جبکہ اس موقع پرخواتین کارکنان کی تعدادبھی نمایاں تھی۔
تصاویر کراچی
تصاویر حیدرآباد

7/19/2024 4:31:18 PM