Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف مہاجر کش آپریشن بند کروا کر محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کروائیں۔ رابطہ کمیٹی


جنرل راحیل شریف مہاجر کش آپریشن بند کروا کر محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کروائیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/16/2016
جنرل راحیل شریف مہاجر کش آپریشن بند کرواکر محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل بندکروائیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کی واحد منتخب نمائندہ جماعت ہے لیکن عوام کی یہ منتخب نمائندہ جماعت رینجرز کے بد ترین مظالم کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم اور اس کے ذیلی شعبہ جات کے بعد اب اس کی طلبہ تنظیم کو بھی بدترین ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد عظیم کو وفاداری تبدیل نہ کرنے پر گذشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی
ملیر ٹاؤن کے انچارج اور یوسی چیئر مین سید نیر رضا کو رینجرز نے کسی جواز کے بغیر گرفتار کرکے ان کا 90 دن کا ریمانڈ لے لیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
رینجرز  قومی سلامتی کا ایک ادارہ ہے جسے ایک طبقہ آبادی اور اسکی منتخب نمائندہ جماعت کو کچلنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی 
لندن۔۔ 16اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سندھ کے شہری علاقوں میں جاری مہاجر کش آپریشن بند کرواکر محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کروائیں۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کی واحد منتخب نمائندہ جماعت ہے جسے عوام نے بار بار اپنا متفقہ مینڈیٹ دیا ہے لیکن عوام کی یہ منتخب نمائندہ جماعت رینجرز کے بد ترین مظالم کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم اور اس کے ذیلی شعبہ جات کے بعد اب اس کی طلبہ تنظیم کو بھی بدترین ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور جھوٹے الزامات لگا کر بے گناہ مہاجروں کی اندھا دھند گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوا یم تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد عظیم کو وفاداری تبدیل نہ کرنے پر گذشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ ملیر ٹاؤن کے انچارج اور یوسی چیئر مین سید نیر رضا کو رینجرز نے کسی جواز کے بغیر گرفتار کر کے ان کا 90 دن کا ریمانڈ لے لیا ہے جبکہ نیر رضا ایک تعلیم یافتہ، پرامن شہری ہیں اور ماضی میں کسی بھی مقدمہ میں ملوث نہیں رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب ایم کیو ایم سے وابستہ بے گناہ افراد کو رینجرز کے اہلکار گرفتار کر کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کی مخالفت کرنے والوں کو سرکاری سرپرستی فراہم کر کے ان کی میڈیا پر تشہیر کی جارہی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز قومی سلامتی کا ایک ادارہ ہے جسے ایک طبقہ آبادی اور اسکی منتخب نمائندہ جماعت کو کچلنے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے۔ یہ گھناؤنا عمل نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ملکی سلامتی کے حوالے سے انتہائی سنگین اور تشویشناک بھی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے جنرل راحیل شریف سے ملک اور قوم کے نام پر اپیل کی کہ وہ رینجرز کو مہاجروں اور ان کی منتخب نمائندہ جماعت کو کچلنے کے لئے استعمال کئے جانے کا سختی سے نوٹس لیں اور جو عناصر بھی اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

7/19/2024 4:27:29 PM