Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ کنٹری رپورٹ 2015ء میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاخصوصی تذکرہ


امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ کنٹری رپورٹ 2015ء میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاخصوصی تذکرہ
 Posted on: 4/16/2016
امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ کنٹری رپورٹ 2015ء میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خصوصی تذکرہ 
سالانہ کنٹری پورٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگی اورانسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے واقعات کو نمایاں کیا گیا ہے
حالیہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 55 ارکان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، 151 کارکنان لاپتہ ہیں۔ امریکی سالانہ کنٹری پورٹ
سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا میں بڑھتے ہوئے سینسرشپ اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے
امریکی کنٹری رپورٹ میں پیمراکی جانب سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی تقریرکے ردعمل میں میڈیا کو جاری احکامات کا تذکرہ
واشنگٹن۔۔۔ 16 اپریل 2016ء
امریکی محکمہ خارجہ( اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ )نے انسانی حقوق کے بارے میں2015ء کی اپنی سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاخصوصی تذکرہ کیاہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبہ کی دوسری بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی جبری گمشدگی اورانسانی حقوق کی دیگرخلاف ورزیوں کے واقعات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا میں بڑھتے ہوئے سینسرشپ اور اظہار رائے کی آزادی پرقدغن لگانے کا بھی خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔2015 کی اس سالانہ کنٹری رپورٹ کے سیکشن نمبرایک میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں سیاسی جماعتیں خصوصی طورپرحملوں کانشانہ بنی ہیں،ایم کیوایم ، اے این پی، پیپلزپارٹی اور سرکاری شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں اٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ اور21دیگرافراد کے جاں بحق ہونے اورکراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ایم این اے رشیدگوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کابھی خصوصی ذکر کیا گیا ہے ۔ اس سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان بھرمیں قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں مختلف پس منظررکھنے والے افرادکی جبری گمشدگی کے واقعات کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پیرا ملٹری رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان کی گرفتاریوں، حراست میں تشدد اور قتل کے واقعات ہوئے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ حالیہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 55 ارکان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، 151 کارکنان لاپتہ ہیں۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کئے جانے کے واقعات کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔رپورٹ میں سپریم کورٹ کے جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں قائم لاپتہ افراد کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں 211 افراد کاتاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔ لاپتہ افرادکے اس کمیشن کو2011ء سے 31مارچ تک 2ہزار 722 افرادکے لاپتہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ایک ہزار452 کیسزنمٹادیے گئے جبکہ ایک ہزار233 افراد کے کیسز نمٹانے باقی ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا میں بڑھتے ہوئے سینسرشپ اور اظہار رائے کی آزادی پرقدغن لگانے کا خصوصی طورپر ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں پاکستان کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرانے میڈیاپرعدلیہ، پاکستان آرمی یادیگر قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے خلاف تمام نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔ پیمرانے یہ احکامات یکم مئی کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ایک تقریر کے ردعمل میں جاری کئے تھے جس میں فوج پر شدید تنقید کی گئی تھی ۔ 

7/19/2024 4:22:21 PM