Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پکا قلعہ حیدرآباد کے بعض علاقوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پکا قلعہ حیدرآباد کے بعض علاقوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 4/15/2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پکا قلعہ حیدرآباد کے بعض علاقوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت
شدید گرمی میں بجلی منقطع کیا جانا غیر انسانی عمل ہے۔ رابطہ کمیٹی
بجلی منقطع ہونے سے مریضوں ، عمر رسیدہ افراد، خواتین ،بچوں سمیت ہزاروں افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ایم کیو ایم کے منتخب عوامی نمائندوں کی درخواستوں کے باوجود حیسکو کے اعلیٰ حکام شدید گرمی میں عوام کو پہنچنے والی تکالیف کو
مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ۔
واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اگر کوئی تنازعہ ہے تو اسے علاقے کے معززین کی باہمی مشاورت سے حل کیا جاسکتا ہے۔
پکا قلعہ حیدرآباد کے جن علاقوں کی بجلی منقطع کی گئی ہے وہاں بجلی فوری طور پر بحال کی جائے۔ رابطہ کمیٹی
لندن۔۔15اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پکا قلعہ حیدرآباد کے بعض علاقوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی منقطع کیا جانا غیر انسانی عمل ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شدید گرمی کے اس موسم میں حیسکو حکام کی جانب سے پکا قلعہ حیدرآباد کے بعض علاقوں کی بجلی منقطع کیا جانا ایک غیر انسانی عمل ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد مکانات کی بجلی منقطع ہونے سے مریضوں ، عمر رسیدہ افراد، خواتین ،بچوں سمیت ہزاروں افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایم کیو ایم کے منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے بار بار کی جانے والی درخواستوں کے باوجود حیسکو کے اعلیٰ حکام شدید گرمی میں عوام کو پہنچنے والی تکالیف کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ۔حیسکو حکام کی ہٹ دھرمی سے علاقے کے عوام میں شد ید اشتعال پایا جاتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اگر کوئی تنازعہ ہے تو اسے علاقے کے معززین کی باہمی مشاورت سے حل کیا جاسکتا ہے۔رابطہ کمیٹی نے حیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پکا قلعہ حیدرآباد کے جن علاقوں کی بجلی منقطع کی گئی ہے وہاں کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں عوام کو پہنچنے والی تکالیف کم ہوسکیں۔

7/19/2024 4:17:33 PM