Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے فیصلہ کا ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی طرف سے زبردست خیر مقدم


سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے فیصلہ کا ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی طرف سے زبردست خیر مقدم
 Posted on: 4/15/2016
سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے فیصلہ کا ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی طرف سے زبردست خیر مقدم 
سپریم کورٹ کا فیصلہ حق و سچ اور تمام مظلو م قومیتوں کی فتح ہے ، رابطہ کمیٹی 
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ سندھ حکومت نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے انصاف سے کام نہیں لیا، رابطہ کمیٹی 
سپریم کورٹ کے فیصلے پر رابطہ کمیٹی کی کراچی ، سندھ سمیت ملک بھر کے میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اورکونسلروں کو دلی مبارکباد 
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور 3رکنی بینچ میں شامل تمام ججوں کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بیرسٹر فروغ نسیم کو بھی اچھے طریقے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے اور دلائل دینے پر رابطہ کمیٹی کا خراج تحسین 
کراچی ۔۔۔15، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے فیصلہ کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور اسے حق و سچ اور تمام مظلوم قومیتوں کی فتح قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ سندھ حکومت نے میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس کے انتخاب کیلئے انصاف سے کام نہیں لیا اور الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن قانون میں ترامیم کرکے بلدیاتی نظام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات اور وسائل سے محروم رکھنے کی کوشش کی ہے جو کہ جمہوری حکومت کا سراسر غیر جمہوری اقدام تھا ۔ رابطہ کمیٹی نے میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین و وائس چیئرمین کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی ، سندھ سمیت ملک بھر کے میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ مظلوموں اور محروموں کی جیت ہے اور جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم کی چکی میں پسنے والے ایک ایک مظلوم کی فتح ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے بیرسٹر فروغ نسیم کو بھی میئر ،ڈپٹی میئر ، چیئرمین و وائس کے انتخاب کا مقدمہ اچھے طریقے سے سپریم کورٹ میں پیش کرنے اور اس دلائل دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور 3رکنی بینچ میں شامل تمام ججوں کو سلام تحسین پیش کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے حق و سچ پر مبنی فیصلہ دیکر ایک تاریخ رقم کردی ہے ۔ 

7/19/2024 4:22:22 PM