Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں


کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
 Posted on: 4/14/2016
کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
گرفتاریاں لانڈھی، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی اورپی این ٹی کالونی سے کی گئیں
ایم کیوایم کے کارکنوں،عہدیداروں اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرکے ان پرسیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے 
ایم کیوایم کے کارکنان وعوام نے ضمیر فروش ٹولے کو مسترد کردیا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں
ان گرفتاریوں سے صاف ظاہرہے کہ آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہا ہے۔رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 14 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اورحیدرآباد میں پولیس اوررینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں جمعرات کی صبح رینجرزنے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع اشرف کمپاؤنڈ میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے گھروں پر چھاپے مارے اوریونٹ کمیٹی ممبرقیصرحسین کے بھائی اسد حسین اور ہمدردوں نعیم، سلطان عمر،گارڈن کے یوسی چیئرمین محمدرئیس کے بھائی کمال اورفیصل، لیاری یوسی 32کے کارکن سیدارشدعلی زیدی کے بھائی سید امجدعلی زیدی اورنارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 25کے کارکن اسماعیل قریشی کوگھروں سے گرفتارکرلیا۔ رینجرزنے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب لانڈھی کے علاقے میں یوسی 16کے کارکن سفیرالرحمن اورانکے بھائیوں فہیم اورندیم کو رینجرزنے گرفتارکرلیا۔ اسی طرح لانڈھی یوسی 15کے کارکن سیدامیرعباس رضوی اور یوسی 21کے کارکنوں جاویداحمداورکاشف خان کوگھروں سے گرفتارکرلیاگیا۔رینجرزنے ملیرٹاؤن میں لیاقت مارکیٹ یونین آفس پر چھاپہ مارکریوسی 5کے کارکن اجمل علی اورایک ہمدرد عاطف کوگرفتارکرلیاجبکہ کھوکھراپارکے علاقے سے بھی رینجرزنے ملیریوسی 3کے کارکن نعیم اخترکوگرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی ٹاؤن یوسی 10کے کارکن شفیق اللہ، ناظم آبادٹاؤن یوسی47 کے کارکنوں عامرشیخ اور کامران افضل کوعلاقے میں دکان سے گرفتارکرلیا۔پولیس نے کورنگی ٹاؤن بھٹائی کالونی وارڈ کے کارکن اقبال علی اور رینجرزنے کورنگی یوسی 86کے کارکن سلمان بیگ کوپی این ٹی کالونی میں واقع عارضی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ جبکہ صدرٹاؤن کے کارکن خوشی محمدکوبھی رینجرزنے گرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روز سادہ لباس میں ملبوس پولیس نے حیدرآبادسے سیکٹرجی کے جوائنٹ انچارج اوریوسی چیئرمین عمران بشیرکوگرفتار کرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنوں،عہدیداروں اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرکے تشددکے ذریعے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرلیں۔ ایم کیوایم کے کارکنوں پردباؤ بڑھانے کیلئے انہیں گرفتار کرکے لاپتہ کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام نے ایم کیوایم سے خارج کئے گئے ضمیرفروش ٹولے کومستردکردیاہے تواب اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اوران گرفتاریوں سے صاف ظاہرہے کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ ظلم بند کیا جائے ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں اور گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوراس ظلم کے خلاف آوازبلندکریں۔

7/19/2024 4:18:59 PM