Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدر آباد میں 100سال پرانے کالی موری کالج کو یورنیورسٹی کا درجہ دینے کی پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر سندھ اسمبلی سے منظور


حیدر آباد میں 100سال پرانے کالی موری کالج کو یورنیورسٹی کا درجہ دینے کی پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر سندھ اسمبلی سے منظور
 Posted on: 4/14/2016
حیدر آباد میں 100سال پرانے کالی موری کالج کو یورنیورسٹی کا درجہ دینے کی پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر سندھ اسمبلی سے منظور
قرار داد حق پرست رکن صو بائی اسمبلی انجینئر صا بر حسین قائم خانی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی
ایم کیوایم پچھلے کئی سالوں سے حیدرآباد میںیورنیورسٹی کے قیام کے لئے مطالبہ کرتی رہی ہے حیدر آباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے
لہذا یونیورسٹی کا قیام ناگزیر تھا۔ انجینئر صا بر حسین قائم خانی 
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کالی موری یونیورسٹی کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ اسکی صد سالہ تقریبات کو
صوبائی سطح پر شایانِ شان طریقے سے منایا جاناچاہیئے ۔ انجینئر صا بر حسین قائم خانی 
کراچی ۔۔۔۔14ُٓاپریل2016 ء
حق پرست رکن صو بائی اسمبلی انجینئر صا بر حسین قائم خانی کی جانب سے حیدر آباد میں 100سال پرانے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کالی موری کو یورنیورسٹی کا درجہ دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صا بر حسین قائم خانی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ حیدر آباد میں ایک میڈیکل کالج ہے جو کہ جامشورو منتقل کر دیا گیا ہے جو حیدر آباد کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی اور نا انصافی ہے جبکہ حیدر آباد سندھ کا دوسرا بڑا اور تاریخی شہر ہونے کے باوجود یونیورسٹی سے محروم ہے اس سلسلے میں ایم کیوایم بھی پچھلے کئی سالوں سے حیدرآباد میںیورنیورسٹی کے قیام کے لئے مطالبہ کرتی رہی ہے۔اس موقع پر انجینئر صا بر حسین قائم خانی نے کہا کہ گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کالی موری کی تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ اسکی صد سالہ تقریبات کو صوبائی سطح پر شایانِ شان طریقے سے منایا جاناچاہیئے ۔

7/19/2024 4:27:01 PM