Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملیر کے ٹاؤن آرگنائزر اور کورنگی ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے ایم کیوایم کے امیدوار سید نیر رضا کو گھرسے گرفتار کرلیا گیا


ایم کیوایم ملیر کے ٹاؤن آرگنائزر اور کورنگی ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے ایم کیوایم کے امیدوار سید نیر رضا کو گھرسے گرفتار کرلیا گیا
 Posted on: 4/12/2016
ایم کیوایم ملیر کے ٹاؤن آرگنائزر اور کورنگی ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے ایم کیوایم کے امیدوار سید نیر رضا کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا
سید نیر رضا کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے اور وہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے 
سید نیر رضا ایک اچھی شہرت کے حامل شخص ہیں اور کورنگی کی ڈسٹرکٹ کونسل میں لیبر کی مخصوص نشست پر ایم کیوایم کے امیدوار بھی تھے
رینجرز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب سید نیر رضا کو جناح اسکوائر ملیرکالونی میں ان کے گھرپر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا
سید نیر رضا کے گھروالوں کونہ توگرفتاری کی کوئی وجہ بتائی گئی ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
سیرنیر رضا کی گرفتاری سے صاف ظاہر ہے کہ آپریشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
جن کے نام مختلف جے آئی ٹیز میں ہیں وہ تو کھلے عام پریس کانفرنسیں کررہے ہیں اور ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں، عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
سید نیر رضا کوفی الفور رہا کیا جائے اور ایم کیوایم کے کارکنوں،عہدیداروں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 12 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیرٹاؤن کے ٹاؤن آرگنائزراورکورنگی ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے ایم کیوایم کے امیدوار سید نیر رضاکی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدنیررضاکے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے اوروہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔ وہ علاقے میں ایک اچھی شہرت کے حامل شخص ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں وہ کورنگی کی ڈسٹرکٹ کونسل میں لیبرکی مخصوص نشست پر ایم کیوایم کے امیدواربھی تھے کہ رینجرز نے پیراورمنگل کی درمیانی شب سید نیر رضا کو جناح اسکوائر ملیرکالونی میں ان کے گھرپر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ ان کے گھر والوں کو نہ توگرفتاری کی کوئی وجہ بتائی گئی ہے اورانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جس تسلسل کے ساتھ روزانہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں،کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اس سے صاف ظاہرہے کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ جن کے خلاف سنگین سنگین مقدمات قائم ہیں، جن کے نام مختلف جے آئی ٹیز میں ہیں وہ توکھلے عام پریس کانفرنسیں کررہے ہیں اورایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں،عہدیداروں اورمنتخب نمائندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سید نیر رضا کو فی الفور رہا کیا جائے اور ایم کیوایم کے کارکنوں،عہدیداروں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے۔

7/19/2024 4:17:19 PM