Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاسبان کے نمائندہ وفدکی سینئرنائب صدرطارق جمیل کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں شبیراحمدقائمخانی اورمحمدکمال ملک سے ملاقات


پاسبان کے نمائندہ وفدکی سینئرنائب صدرطارق جمیل کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں شبیراحمدقائمخانی اورمحمدکمال ملک سے ملاقات
 Posted on: 4/11/2016
پاسبان کے نمائندہ وفدکی سینئرنائب صدرطارق جمیل کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں شبیراحمدقائمخانی اورمحمدکمال ملک سے ملاقات
پاسبان وفدکی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245کے ضمنی انتخاب میں محمدکمال ملک کی کامیابی پرمبارکباد
منتخب عوامی نمائندوں کواختیارات منتقل کیے جائیں،پاسبان اختیارات کے حصول کے لئے ایم کیوایم کے ساتھ ہے،طارق جمیل
محمدکمال ملک اورشبیراحمدقائمخانی کاپاسبان کے وفدکاخیرمقدم ،ایم کیوایم کی عملی جدوجہداورجاری سازشوں سے آگاہ کیا
کراچی:۔۔۔9؍اپریل2016ء
پاسبان پاکستان کے سینئرنائب صدرطارق جمیل کے ہمراہ پاسبان کے نمائندہ وفدنے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیراحمدقائمخانی اورمحمدکمال ملک سے ملاقات کی اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے245پرواضح اکثریت سے کامیابی پرمحمدکمال ملک کومبارکبادپیش کی اورشہرکی تعمیرو ترقی کے لئے اپنی جماعت کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔پاسبان کے وفدمیں صدرکراچی ڈویژن میڈیاکورڈی نیٹرجوادشیرازی اورنائب صدرپاسبان پاکستان وقومی اسمبلی کے حلقہ این اے245سے نامزدامیدوارعبدالحاکم قائدکے علاوہ دیگرشامل تھے۔قبل ازیں شبیراحمدقائمخانی اورمحمدکمال ملک نے پاسبان کے وفدکی نائن زیروآمدپرخیرمقدم کیااورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہا۔اس موقع پروفدنے ضمنی انتخاب میں محمدکمال ملک کومبارکبادپیش کی اورمیٹھائی کاتحفہ دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم حقیقت ہے جس کی جڑیں عوام میں پھیلی ہوئی ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کے اختیارات سلب کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ عوام کے ووٹوں سے جیت کرآئیں ہیں انہیں عوام کی خدمت اورشہرکی تعمیروترقی کاپوراموقع دیاجائے۔انہوں نے اختیارات کے حصول کے لئے اپنی جماعت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی ۔اس موقع پرمحمدکمال ملک اورشبیراحمدقائمخانی نے پاسبان کے وفدکاشکریہ اداکیااورایم کیوایم کی عملی جدوجہداوراسکے خلاف جاری سازشوں سے آگاہ کیا۔

7/19/2024 4:17:15 PM